Qaisar Thethia
Qaisar Thethia
June 19, 2025 at 07:52 AM
قبلٹرمپ نے ایران پر حملے کے منصوبوں کی منظوری دے دی، مگر حتمی فیصلہ نہیں ہوا: امریکی میڈیا بی بی سی کے امریکی شراکت دار سی بی ایس نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کی رات ایران پر حملے کے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے، تاہم ملک پر حملہ کرنے کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا۔ سی بی ایس کو ایک اعلیٰ انٹیلیجنس ذریعے نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے ایران پر فوری حملے سے اس لیے گریز کیا تاکہ تہران کو اپنے جوہری پروگرام سے دستبردار ہونے کا موقع دیا جا سکے۔ یہ خبر سب سے پہلے وال سٹریٹ جرنل نے دی تھی۔
👍 1

Comments