Qaisar Thethia
Qaisar Thethia
June 19, 2025 at 07:53 AM
قبلکیا ایران کا سرکاری ٹی وی ’ہیک‘ ہو چکا ہے؟ ایرانی سرکاری ٹی وی نے صارفین کو ایک ’غیر متعلقہ‘ کلپ کے بارے میں خبردار کیا ہے جس میں حکومت کے خلاف عوام سے ’بغاوت‘ کا مطالبہ کیا گیا تھا اور جو سیٹلائٹ کے ذریعے اس کے چینلز دیکھنے والوں نے دیکھا۔ سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ ’اگر آپ ٹی وی دیکھتے ہوئے غیر متعلقہ پیغامات دیکھیں تو یہ دشمن کی جانب سے سیٹلائٹ سگنلز میں مداخلت کی وجہ سے ہے۔‘ اس ویڈیو میں ایرانی حکام پر ’قوم سے ناکامی‘ کا الزام عائد کیا گیا اور ناظرین سے کہا گیا کہ ’اپنے مستقبل کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لیں‘۔ ہیک یا اس کلپ کے ماخذ کے معلق فی الحال ہمیں معلومات نہیں ہیں۔ ویڈیو کے اوپر دائیں کونے میں شیر کا نشان نظر آیا جس میں 13 جون کو اسرائیل کی ’آپریشن رائزنگ لائن‘ کے دوران مارے گئے اعلیٰ ایرانی کمانڈروں کی تصاویر بھی دکھائی گئیں۔ اس ویڈیو میں 2022 کے بڑے احتجاجی مظاہروں کی جھلکیاں بھی شامل تھیں جو مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد شروع ہوئے تھے۔ ان احتجاجات کا مرکزی نعرہ ’زن، زندگی، آزادی‘ تھا۔۔ ایک ایسا ہی نعرہ جسے حال ہی میں اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نتن یاہو نے بھی استعمال کیا اور ویڈیو کی طرح ایرانی عوام سے ’بغاوت‘ کا مطالبہ کیا۔
😢 1

Comments