Urdu AI Studio
Urdu AI Studio
May 26, 2025 at 02:52 PM
کمپیوٹر چپ بنانے والی کمپنی Nvida کا سی ای او پندرہ سال کی عمر میں ڈش واشر تھا۔ بعد میں ترقی پا کر ویٹرز کا انچارج بھی بنا لیکن اس دوران اس نے محنت جاری رکھی الیکٹرک انجینرنگ میں ماسٹرز کیا اور پھر Nvida کی بھی بنیاد رکھی۔ دوہزار چودہ تک Nvida ایک کمپیوٹر چپ بنانے والی کمپنی کے طور پہ مشہور تھی مگر پھر آرٹیفیشل انٹیلی جنس آنا شروع ہوئی تو اس نے بھی اپنی کمپیوٹر چپ کو مزید ایڈوانس کرنا شروع کر دیا۔ آج اس کمپنی کی کمپیوٹر چپ مائیکروسافٹ اور اوپن اے آئی سمیت ہر کمپنی استعمال کر رہی ہے اور یہ ان کے سافٹ وئیر کو چلنے میں مدد فراہم کر رہی ہے۔ اس اے آئی کے انقلاب کے بعد Nvida کا سورج عروج پر ہے۔ اور آج اس کے اسٹاک کی قیمت ہزار ڈالر سے اوپر ہو چکی ہے۔ اور اگر آپ نے آج کی قیمت کے حساب سے ہزار ڈالر کے سٹاک ۱۹۹۹ میں خریدے ہوتے تو آج ان کی مالیت 2.8 ملین ڈالر ہونا تھی اور اگر آپ دس ہزار ڈالر کے سٹاک خریدتے تو آج وہ دس ہزار ڈالر اٹھائیس ملین ڈالر کے مساوی ہونا تھے۔ Nvida کمپیوٹر چپ بنا کر اس وقت (2024 تک) سالانہ 60.92 ارب ڈالر کما رہی تھی۔ جبکہ اس کمپنی کی مارکیٹ ویلیو 2.6 کھرب ڈالر تھی۔ اور اس کے سی ای او کی دولت 91.1 ارب ڈالر ہے۔ یہ پوسٹ ایک سال پرانی ہے جبکہ اس سال کمپنی کی آمدن 114.2% بڑھ کر 130.497 ارب ڈالر اور مالیت 3.201 کھرب ڈالر جبکہ جینسن کی دولت 117 ارب ڈالر ہو چکی ہے امریکہ کی ترقی کا راز بھی یہیں ہے یہاں پر ہر شخص کو اپنا ذہن کھول کر اپنے آئیڈیا مساوی ماحول میں بتانے کا موقع ملتا ہے۔ Nvida کا سی ای او جینسن تائیوان سے ہے۔ اور تائیوان امریکہ کا کبھی بدترین دشمن ہوا کرتا تھا لیکن آج اسی دشمن ملک کا شہری امریکہ میں کھرب پتی بن کر پوری دنیا کی کمپیوٹر ٹیکنالوجی کا مستقبل طے کر رہا ہے۔

Comments