Urdu AI Studio
May 27, 2025 at 01:51 AM
آذربائیجان Azerbaijan : پاکستان سے محض دو اڑھائی گھنٹے کی فلائٹ کی دوری پر اسلامی ملک آذربائیجان واقع ہے ، معدنی دولت سے مالا مال یہ ملک قریباً ایک کروڑ نفوس پر مشتمل ہے، خوبصورت ،فٹ ، خوش شکل و خوش اخلاق لوگوں کا دیس ۔۔۔۔۔حالیہ سالوں میں آزربائیجان کی سیاحت میں بہت اضافہ ہوا ہے 2019 میں 50 لاکھ سیاحوں نے اس ملک کا رخ کیا.اور یہ تعداد بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔ باکو کو مستقبل کا دبئی کہا جاتا ہے. یہ آزربائیجان کا سب سے بڑا شہر اور دارالخلافہ ہے.آذربائیجان کی کرنسی کا نام منات ہے اور ایک منات 163 پاکستانی روپوں کے برابر ہے.
پاکستان نے اسرائیل کے بعد آرمینیا کو تسلیم نہیں کیا تھا کیونکہ آرمینیا نے کارا باخ کے علاقے پر 30 سال قبضہ کیے رکھا، چند سال پہلے ترکی اور پاکستان کی مدد سے مقبوضہ علاقوں کو آذاد کروا لیا گیا، اس طرح آذربائیجان کے بیس فی صد علاقے میں اضافہ ہوا ہے اور نیا آذاد علاقہ سونے کی کانوں کی وجہ سے مشہور ہے
آذاد علاقوں کی بحالی نو کے لیے آذربائیجان نے ترکی اور پاکستان کو پیش کش کی ہے اور اس وقت ترکی کی 16 کمپنیاں مختلف شعبوں میں کام کر رہی ہیں، پاکستان کی طرف سے کوئی بھی کمپنی سامنے نہیں آ سکی حالانکہ 5 شعبوں کو 5 سال کے لیے ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے. تعمیرات کے متعلقہ کمپنیوں کے لیے یہ سنہری موقعہ ہے جس سے فائدہ اٹھایا جانا چاہیے
چند سالوں سے پاکستانیوں کی کافی تعداد باکو میں رہائش پذیر ہے اور مختلف کاروباری سرگرمیوں سے وابستہ ہے. مفت تعلیم اور معیاری علاج معالجہ، آسان شہریت کے حصول کی وجہ سے غیر ملکیوں کی اکثریت مطمئن زندگی گزار رہی ہے.
اس وقت پاکستان سے چاول، ٹیکسٹائل، آلو، کینو، مصالحے و دیگر چیزیں براستہ ایران باکو بھیجی جاتی ہیں، ترکی کے مقابلے میں پاکستانی ٹیکسٹائل سستی اور معیاری ہیں اور گاہکوں کا اعتماد بحال کیے ہوئے ہیں، پاکستان سے استنبول تک چلنے والی ٹرین سے باکو تک اشیا پہنچانا سستا اور آسان ہوگا، ایران سے ٹرین کوریڈور سے سامان کی ترسیل یقیننا تیز ہوگی
Ease of doing business
کی رینکنگ کے مطابق آذربائیجان کا نمبر 24 ہے، تقریبا تمام شعبوں میں پاکستانی کاروباری حضرات کے لیے بہت سے مواقع ہیں،، مضبوط معیشت، توانائی کی وافر فراہمی، ٹیکس چھوٹ، بہتر پاسپورٹ، تعلیم، صحت کی وجہ سے آزربائیجان پاکستانیوں کے لیے قریب ترین بہترین آپشن ہے ۔
پاکستانیوں کا مخصوص ممالک میں جانا، کاروبار کرنا مواقع کو کم کرتا ہے، اس وقت سنٹرل ایشیا اور آذربائیجان مواقع سے بھرپور ممالک ہیں جن سے فائدہ اٹھایا جانا چاہیے یہاں سے کرغزستان و دیگر سنٹرل انشاء اسٹیٹس میں جانا بہت آسان ہے ۔ آذربائیجان کا ہمسایہ ممالک سے فری ٹریڈ معاہدہ ہے آپ اس ملک میں بیٹھ کر ترکی ۔روس ۔جارجیا ۔ایران میں اپنی پروڈکٹس بیچنے سکتے ہیں۔ اگر آپ واقعی ہی کاروبار کرنا چاہتے ہیں تو یہ ایک بہترین ملک ہے۔
جابز کم ہیں ۔کنسٹرکشن و ڈرائیونگ و ای کامرس میں مواقع موجود ہیں۔لوگ بہت اچھے ہیں ۔یہاں کی لڑکیاں پاکستانیوں کو بہت پسند کرتی ہیں ۔اور شادی کے لیے آسانی سے مان جاتی ہیں ۔کچھ پاکستانیوں نے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہاں شادیاں کر رکھی ہیں ۔اور ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہیں۔بہترین معیاد کے تعلیمی ادارے موجود ہیں۔
رئیل اسٹیٹ میں اس وقت قیمتیں دوبئ سے تیسرا حصہ ہیں اور کرایہ بہت معقول ہے۔پلاٹ لے کر گھر ۔پلازہ ۔فلیٹ ۔بلڈنگ بنانا ۔پرانی بلڈنگ ۔فلیٹ لے کر اس کی تزئین و آرائش کرکے بیچنا یا کرایہ پر دینا ۔ سیاحتی علاقوں گانجا وغیرہ میں
Resorts
بنا کر کرایہ پر دینا یا بیچنا بہت اچھی آپشنز ہیں۔ سیاحتی مقامات پر کم ازکم کرایہ 100 منات فی رات ہوتا ہے ۔۔آپ؟آذربائیجان میں قسطوں پر بھی گھر یا فلیٹ لے سکتے ۔سود سے پاک سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے۔تین سال کی اقساط پر بھی فلیٹ مل جاتا ہے۔
۔اگر آپ ایک مضبوط کرنسی میں رئیل اسٹیٹ کے شعبے جانا چاہتے ہیں تو آذربائیجان کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔
ان ممالک میں بیف بہت کھایا جاتا ہے ۔اگر مویشی پال کر ترکی ۔آذربائیجان۔روس جارجیا کو گوشت بیچتے ہیں تو یہ بہت اچھا کام ہے۔آذربائیجان میں زرعی زمین بہت سستی اور زرخیز ہے ۔اور دیہی علاقوں میں اکمل کرنے والوں کے لیے بہت سی اضافہ سہولیات ہیں جو شہروں والوں کو یقیننا نہیں ملتیں۔
پی آئ اے اور آزر آئیر نے باکو کے لیے ڈائریکٹ فلائٹس شروع کر دی ہیں
❤️
1