Urdu AI Studio
Urdu AI Studio
June 1, 2025 at 03:37 AM
*کیا آپ کو بھی اردو زبان لکھتے ہوئے مذکر مونث کی پہچان کا مسئلہ درپیش ہے؟* ✍️ کیا آپ بھی اردو زبان میں مذکر و مونث کی پہچان کے مرحلے پر آ کر الجھ جاتے ہیں؟ کیا کبھی ایسا ہوا کہ آپ نے کوئی لفظ مذکر لکھا، مگر استادِ محترم نے اسے مونث کر دیا؟ یا کسی لفظ کو مونث سمجھا اور استاد نے فوراً سرخ قلم چلا کر اسے مذکر ٹھہرا دیا؟ اگر آپ کا جواب ہاں میں ہے تو خوش آمدید! آپ تنہا نہیں ہیں، یہ مسئلہ بہت سے نو آموز طالب علموں، خصوصاً ہمارے پشتون بھائیوں اور بہنوں کو درپیش ہوتا ہے۔ 📌 *اردو میں جنس کی بنیادی تقسیم* اردو زبان میں اسم کی صرف دو جنسیں ہیں: ⭕مذکر اور ⭕مونث۔ یعنی ہر اسم خواہ وہ جاندار ہو یا بے جان، ان ہی دو خانوں میں آتا ہے۔ اگرچہ اردو میں جنس کی تبدیلی کے کوئی حتمی، سائنسی اصول موجود نہیں، اور اکثر الفاظ کی جنس ان کے رائج العام استعمال اور زبان دانوں کی سند سے جانی جاتی ہے، پھر بھی ماہرینِ قواعد نے ہمیں کچھ رہنما اصول عطا کیے ہیں۔ ذیل میں ہم ان میں سے چند غیر حقیقی اسموں کی تذکیر و تانیث کے اہم نکات پیش کر رہے ہیں: ⭕ *مذکر مونث نام* 📌ہفتے کے تمام دن مذکر ہیں، سوائے "جمعرات" کے، جو مونث ہے۔ 📌 وقت کے پیمانے مثلاً منٹ، گھنٹہ، دن، مہینا، سال... سب مذکر، جبکہ رات... مونث۔ 📌 پہاڑوں اور پتھروں کے نام عمومی طور پر مذکر ہوتے ہیں۔ 📌 شہروں اور ملکوں کے نام مذکر۔ 📌دریاؤں کے نام مذکر، مگر ندیوں کے نام مونث۔ 📌ستاروں اور سیاروں کے نام مذکر۔ 📌زبانوں اور نمازوں کے نام مونث۔ ⭕ *بول چال میں مذکر بولے جانے والے الفاظ* بے ہوش، درد، نسخہ، پرہیز، عیش، فوٹو، اخبار، لالچ، تار، لفافہ، خط، ٹکٹ، کارڈ، مرض، مزاج، علاج، مرہم، ماضی، انتظار، کلام، ارتقا یہ سب الفاظ اردو بول چال میں مذکر مانے جاتے ہیں۔ ⭕ *بول چال میں مونث بولے جانے والے الفاظ* زبان، دوا، بھوک، پیاس، ترازو، کرسی، راہ، گھاس، سرسوں، کیچڑ، پتنگ، سائیکل، چھت، دیوار، آواز یہ تمام الفاظ مونث استعمال کیے جاتے ہیں۔
❤️ 👍 2

Comments