
Urdu AI Studio
June 2, 2025 at 12:24 AM
چینی ادب سے ایک کہانی۔۔
ایک بھیڑیا اپنے بچے کو زندگی کا ہنر سکھانے کیلئے بھیڑوں کے ایک ریوڑ کے قریب لے جاتا ہے. وہ اپنے بچے سے کہتا ہے دیکھو یہ بھیڑیں ہیں. ان کا گوشت بہت لذیذ ہوتا ہے. پھر دور سے چرواہا دیکھاتا ہے. دیکھو اس کے ہاتھ میں ایک ڈنڈا ہے. اس کی چوٹ سے بچنا یہ بہت دردناک ہے.
بھیڑئے کا بچہ ریوڑ کے ساتھ گھومتے کتے کو دیکھ کر کہتا ہے ابا وہ دیکھو. یہ تو بلکل ہمارے جیسا ہی ہے. باپ نے جواب دیا، "جب بھی ایسا کوئی دیکھو، فوراً بھاگ جانا، ہماری ساری تکلیفیں انہی کی وجہ سے ہیں جو ہماری طرح دکھتے ہیں، مگر ہمارے نہیں ہوتے۔"