
سٹیٹس 🪀 Status
June 21, 2025 at 04:20 AM
خون میں بھیگی ریت پر سجدے
نہ مسجد باقی رہی، نہ دیوار، نہ سائبان۔ مگر ایمان کے چراغ اب بھی روشن ہیں۔ غزہ کے بے گھر شہری، جن کے مکانات ملبے میں دفن ہو چکے، آج خان یونس کے ساحل پر خیموں کے درمیان صفیں باندھ کر جمعہ ادا کرتے دکھائی دیئے۔ سمندر کی گواہی، آسمان کی خاموشی اور اسرائیلی طیاروں کی گونج میں ادا ہونے والی یہ نماز، بندگی کی وہ تصویر بن گئی جو تاریخ کے اوراق میں خون سے لکھی جائے گی۔
ایک طرف اہلِ غزہ کے سجدے تھے، دوسری طرف اسرائیلی افواج کی گھن گرج۔ بمباری کے سائے میں، ریت پر چٹائیاں اور رقت آمیز دعاؤں میں لپٹے چہرے اس بات کا اعلان تھے کہ ظلم کی شدت جتنی بھی ہو، روح کی پرواز کو زنجیر نہیں کیا جا سکتا۔ حالات کیسے ہی کیوں نہ ہوں، کربلا کے وارث سجدے کبھی نہیں چھوڑ سکتے، چاہے خون میں بھیگی ریت پر پیشانی رکھنی پڑے۔
https://whatsapp.com/channel/0029Vat0TzjIyPtJlyzWiR17
❤️
3