
THE EDUCATIONAL HUB - TB
June 20, 2025 at 04:51 PM
⬛ *ایم ڈی کیٹ بلوچستان*
▪ پچھلے سال پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) کا یہ اصول تھا کہ ہر طالبعلم ملک کے کسی بھی صوبے میں MDCAT کا امتحان دے سکتا ہے۔ اس فیصلے نے بلوچستان کے ان طلبہ و طالبات کے ساتھ ناانصافی کی جنہوں نے BUMHS (کوئٹہ) میں اپنا MDCAT دیا۔ کیونکہ BUMHS کا پیپر نہ صرف مشکل تھا بلکہ اکثر سوالات سلیبس سے ہٹ کر تھے، جس سے بلوچستان کے کئی ہونہار طلبہ متاثر ہوئے اور میرٹ سے باہر رہ گئے۔
▪ اس کے برعکس وہ طلبہ جنہوں نے اپنے MDCAT سنٹرز پنجاب یا اسلام آباد میں رکھے، انھیں نسبتاً آسان پیپر ملا، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ وہ آج مختلف میڈیکل کالجز میں داخل ہو چکے ہیں
▪ تاہم اس سال PMDC نے ایک قابلِ تحسین اور منصفانہ فیصلہ کیا ہے کہ *ہر طالبعلم صرف اپنے متعلقہ صوبے یا ڈومیسائل کے علاقے میں ہی MDCAT دے سکے گا۔* یہ فیصلہ خاص طور پر بلوچستان کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے، کیونکہ اس سے نہ صرف میرٹ کا تحفظ ہوگا بلکہ ہر صوبے کے طلبہ کو یکساں مواقع میسر آئیں گے۔
▪ بلوچستان کے طلبہ کے لیے یہ ایک امید کی کرن ہے کہ اب مقابلہ برابری کی سطح پر ہوگا اور محنت کرنے والے طلبہ حق دار ٹھہریں گے۔
▪ *یہ قدم ایک شفاف، منصفانہ اور مساوی تعلیمی نظام کی جانب بڑھتا ہوا عملی قدم ہے۔*
> *مزید اپڈیٹس کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کریں🪀*
https://whatsapp.com/channel/0029VaCUJhP9RZAW2Xh3R83A
❤️
👍
🙏
♥
❌
👎
😆
😢
♥️
✖
81