THE EDUCATIONAL HUB - TB
THE EDUCATIONAL HUB - TB
June 21, 2025 at 01:22 PM
⬛ *حالیہ بجٹ میں جھالاوان میڈیکل کالج کے لئے فنڈز مختص نہ کرنا گہری سازش ہے:بی ایس او* ▪ بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سالانہ بجٹ میں بلوچستان کے دوسرے بڑے شہر خضدار میں قائم اہم تعلیمی ادارے جھالاوان میڈیکل کالج کے لیے فنڈز مختص نہ کرنا گہری سازش اور جان بوجھ کر بلوچستان کے تعلیمی اداروں کو زبوں حالی کا شکار بنانے کی کوشش ہے۔جھالاوان میڈیکل کالج کو فعال ہوئے کئی سال گزر گئے مگر تاحال ادارے اپنے عمارت سے محروم ہے۔ مختلف حکومتوں میں وعدے کئے گئے لیکن جے ایم سی کے طلبا و طالبات تاحال کسی اور بلڈنگ میں اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ علاوہ از ایں اکنامک سروے 2025 کے اعداد و شمار بھی شرمناک ہیں۔ سروے کے مطابق بلوچستان کے 79%سکولز بغیر بجلی کے چل رہے ہیں، 71% سکولز پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں، 52% سکولز باؤڈری وال سے محروم 51 % سکولز میں واشرومز کی سہولت مہیا نہیں۔ مندرجہ بالا اعداد و شمار بلوچستان میں کٹھ پتلی سرکار کے تعلیمی ایمرجنسی کے تمام دعووں کا پول کھولتی ہے۔ بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن مطالبہ کرتی ہے کہ جھالاوان میڈیکل کالج کے لیے فنڈز مختص کئے جائیں
Image from THE EDUCATIONAL HUB - TB: ⬛ *حالیہ بجٹ میں جھالاوان میڈیکل کالج کے لئے فنڈز مختص نہ کرنا گہری سا...
❤️ 👍 😢 😂 😭 22

Comments