MN News Channel
June 18, 2025 at 02:10 PM
*ایران-اسرائیل جنگ، عالمی طاقتوں نے مورچے سنبھالنے شروع کردیے*
```ایک جانب امریکا اور برطانیہ ایران کے خلاف صف آرا،دوسری جانب فرانس، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک نے کشیدگی سے الگ رہنے کا فیصلہ کر لیا```
`”اصل جنگ تو اب ہوگی“ ایران نے بھی تیاری تیز کردی`
*کراچی دنیا کے بدترین رہائشی شہروں میں چوتھے نمبر پر آگیا*
```شہر قائد نے صرف تین شہروں ڈھاکہ (بنگلہ دیش)، طرابلس (لیبیا)، اور دمشق (شام) کو پیچھے چھوڑا```
*فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات آج ہوگی*
```سیکورٹی اور حساس نوعیت کے باعث اس ملاقات میں میڈیا یا صحافیوں کو شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی```
`ملاقات واشنگٹن میں ظہرانے پر ہوگی جس کا انعقاد کیبنٹ روم میں کیا جائے گا`
*ایران نے یروشلم سمیت اسرائیل بھر میں ٹریک نہ ہونے والے میزائل داغ دیے، اسرائیل کا ایرانی جوہری اور فوجی تنصیبات پر حملہ*
```ایران نے حملے میں مختلف نوعیت کے بیلسٹک میزائل اور ڈرونز استعمال کیے```
`تل ابیب سمیت کئی شہروں میں ایمرجنسی سائرن بج اٹھے`
*”صہیونیوں سے کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا“خامنہ ای کا ٹرمپ کی دھمکی پر جواب*
```ایرانی سپریم لیڈر نے جنگی کارروائیوں کی مکمل ذمہ داری پاسدارانِ انقلاب کو سونپ دی```
`اسرائیلی شہری حیفہ اور تل ابیب فوری خالی کریں، میجر جنرل موسوی`
*ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی جاری، تفتان بارڈر پر نقل و حرکت بحال*
```مزید 545 زائرین، 207 طلبہ تفتان بارڈر کراسنگ کے ذریعے کوئٹہ پہنچ گئے```
`90سے زائد پاکستانی طلبہ کے آج گوادر پہنچنے کی توقع`
*اقوام متحدہ میں فلسطین کانفرنس منسوخ، پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر شدید ردعمل*
```پاکستانی مندوب نے غزہ کی صورتحال کو ”انسانیت کے ضمیر پر دھبہ“ قرار دے دیا```
`غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ انسانیت کی تباہی ہے،عاصم افتخار`
*ایران نے اپنے شہریوں کو واٹس ایپ ڈیلیٹ کرنے کا کہہ دیا*
```میسیجنگ ایپ صارفین کی معلومات جمع کر کے اسرائیل کو بھیجتی ہے،سرکاری ٹی وی کا الزام```
`واٹس ایپ نے تمام الزامات کو مسترد کر دیا`
*لکی مروت: دہشتگردوں نے گیس فیلڈ کی پائپ لائن تباہ کردی*
```دھماکے کے نتیجے میں پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی،گیس کا اخراج بھی شروع ہو گیا```
`بیٹنی گیس فیلڈ سے پنجاب کو گیس کی سپلائی ہوتی تھی`
*امریکا میں جعلی فلائٹ اٹینڈنٹ کا انوکھا فراڈ: 120 مفت پروازوں کا انکشاف*
```ملزم خود کو فلائٹ اٹینڈنٹ ظاہر کرکے بلا معاوضہ سفر کرتا رہا،کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوئی```
`واقعے نے امریکی نظامِ سیکورٹی پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا`
*ایران اسرائیل کشیدگی: خام تیل کی عالمی قیمتوں میں زبردست اضافہ، رسد کی قلت کے خدشات*
```مشرق وسطیٰ سے ایشیا تیل کی نقل و حمل کے لیے ٹینکروں کے کرایوں میں بھی اضافہ ہو گیا```
`مارکیٹ شرکاء خاص طور پر آبنائے ہرمز میں ممکنہ خلل سے متعلق پریشان`
*جیکب آباد میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں*
```واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا```
*خیبرپختونخوا: تین پہیوں والی گاڑیوں کیلئے الگ جرمانہ سلیب متعارف*
```بجٹ میں تین پہیوں والی گاڑیوں پر روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی پر پانچ ہزار جرمانہ تجویز```
`کم عمر ڈرائیورز کے لیے بھی الگ سے سلیب شامل کر لیا گیا`
*لیبیا کے قریب تارکین وطن کی ایک اور کشتی کو حادثہ،5 پاکستانی جاں بحق ہونے کا خدشہ*
```مجموعی طور پر 60 سے زائد پناہ گزین اور تارکین وطن سمندر برد ہونے کی اطلاعات```
`حادثے میں صرف 5 افراد کو زندہ بچایا جا سکا`
*اورکزئی: پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید*
```حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے، پولیس```
*چین کا سیٹلائٹ انٹرنیٹ ایلون مسک کے سٹارلنک سے 5 گنا تیز*
```چینی سائنسدانوں نے لیزر ڈاؤن لنک کے ذریعے ایسی رفتار حاصل کر لی جو خلا میں سگنل کی خرابی کو نمایاں طور پر کم کرتی ہے```
`کامیابی ایک 2-واٹ لیزر کے ذریعے حاصل کی گئی`
*سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری ایف بی آر کی منظوری سے مشروط ہوگی، چئیرمین ایف بی آر*
```نان فائلرز کو سرمایہ کاری کی اجازت نہیں دی جائے گی،قائمہ کمیٹی کو بریفنگ```
`میڈیا ہاؤسز ملازمین سے ٹیکس کاٹ کر ایف بی آر میں جمع نہیں کراتے، شبلی فراز`
*چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی پشاور ہائیکورٹ بار آمد: خطاب سے قبل میڈیا چینلز کے مائیک ہٹوا دیے*
```چیف جسٹس پاکستان اور قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے انصاف کی فراہمی، عدالتی سہولیات اور مقدمات کے فوری حل پر زور دیا```
*ایران کی مسلسل میزائل بارش سے انٹرسپٹرز ختم ہونے لگے: امریکی انٹیلی جنس ذرائع*
```اسرائیل کے پاس موجود انٹرسپٹرز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے،رپورٹ```
`اسرائیل کے صرف ایک رات کے دفاعی آپریشن پر 285 ملین ڈالر تک خرچ ہو رہا ہے`
*اسحاق ڈار کا اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے،سولر پینلز پر ٹیکس کم کرنے کا اعلان*
```تمام فیصلے اتحادی جماعتوں اور سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد اتفاق رائے سے کیے گئے،نائب وزیر اعظم```
`ڈیجیٹل ٹیکس کے معاملے پر تمام فریقین سے بات چیت کی گئی،بیسن`
*پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا*
```ایکسپریس ٹرینوں اور سیلونز کے کرایوں میں 3 فیصد،فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کیا گیا```
`اضافے کا اطلاق20 جون سے ہو گا،ترجمان ریلوے`
*آن لائن اکیڈمیز اور ٹیچرز کی آمدن پر بھی ٹیکس لگانے کا فیصلہ*
```وفاقی حکومت نے آن لائن تعلیمی خدمات، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور ای کامرس کاروبار کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا بڑا فیصلہ کر لیا```
`آن لائن سافٹ ویئر ایپلی کیشنز سروسز، ٹیلی میڈیسن، ای لرننگ سروسز پر ٹیکس لاگو ہوگا`
*مودی کی ڈھٹائی، پاک بھارت تنازع پر امریکی ثالثی ماننے سے انکار*
```ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ وہ مدد کی پیشکش کرتے ہیں اب یہ اس ملک پر منحصر ہے کہ وہ اسے قبول کرتا ہے یا نہیں، امریکی محکمہ خارجہ```
`بھارت پاکستان کے ساتھ کسی تیسرے فریق کی ثالثی کو تسلیم کرتا نہ ہی کرے گا،مودی`
*سندھ میں کانگو وائرس کا پہلا کیس رپورٹ، مریض انتقال کرگیا*
```42 سال کا متاثرہ شخص کراچی ملیر کا رہائشی تھا، متاثرہ شخص کی 16 جون کو ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی تھی: محکمہ صحت```
`کانگو جان لیوا وائرس،بچاؤ کے امکانات صرف 10 فیصد ہیں،ماہرین`