نمود by Yahya Noori
نمود by Yahya Noori
May 24, 2025 at 12:15 PM
کچھ دیر کو تصور کریں کہ آپ ایک آلو ہیں۔۔۔ زندگی مزے میں گزر رہی ہے۔۔۔ پھر ایک دن، اچانک آپ خود کو ایک دیگچی میں پاتے ہیں۔۔۔ پانی اُبل رہا ہے۔ گرمی ہے۔ تکلیف ہے۔ آپ بے چین ہیں۔۔۔ آپ کے آس پاس کچھ آلو مسکرا رہے ہیں۔ وہ خود کو اس عمل کے حوالے کر چکے ہیں۔ انہیں معلوم ہے کہ وہ جلد ہی ایک مزیدار، فائدہ مند روپ اختیار کر لیں گے۔۔ جبکہ کچھ دوسرے دیگچی میں ناراض بیٹھے ہیں۔۔۔ وہ چیخ رہے ہیں، شکایت کر رہے ہیں۔۔ خود کو بدلنے سے انکاری ہیں۔۔۔ حالات کی تپش بھی انسان کا ایسے ہی امتحان لیتی ہے۔ یا تو آپ خود کو بدلتے ہیں۔۔۔ بہتری تلاش کرتے ہیں۔۔۔ یا پھر آپ اپنی ضد، سختی اور اکڑ کے باعث خود کو ضائع کر دیتے ہیں۔۔ یہ آپ کے ہاتھ میں ہے۔ جمود کو توڑ کر #نمود کا راستہ اپنانا آسان نہیں ہوتا۔۔ تبدیلی آرام دہ نہیں ہوتی۔ یقین کی راہ پر چلتے رہنا مگر آپ کا اپنا فیصلہ ہوتا ہے۔ خود کو بدلنا آپ کا اپنا فیصلہ ہوتا ہے۔۔۔ اور اس راستے سے محبت کرنا بھی آپ کے اپنے ہاتھ میں ہوتا ہے۔۔۔ #محور محمد یحیی' نوری
❤️ 👍 ❤‍🩹 🍁 29

Comments