
نمود by Yahya Noori
May 25, 2025 at 07:27 AM
اگر اخلاص کے ساتھ زور لگانے اور اللہ سے مانگنے کے بعد بھی کچھ ایسا ہے جو اس نے آپ سے روک رکھا ہے تو اس میں آپ کی کوئی بہتری ہوگی۔۔۔۔
اپنا کام پورا کرنے کے بعد نتیجہ اس پر چھوڑ دیں۔۔
وقت کا تعین اس کی حکمت کے حوالے کر دیں۔۔
اپنا کام پورا کریں مگر۔۔۔
اپنا زور پورا لگائیں۔۔۔
مشکل میں مواقع ہوتے ہیں۔۔
مگر تلاش کرنے والوں کو ملتے ہیں۔۔۔
رگڑا لگے تو اس کا ایک مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کو اگلے رول کی تیاری کا موقع مل رہا ہے۔۔۔
اپنے اوپر خوب محنت کریں۔۔۔
مسکرا کر برداشت کرنے کی کوشش کرلیں۔۔۔
رگڑا کم تو نہیں ہوگا۔۔۔
مگر کیفیات بدل جائیں گی۔۔۔
برداشت بڑھ جائے گی۔
جب آپ مشکل حالات میں وزن اٹھا کر دوڑتے ہیں۔۔
تو اچھے حالات میں اڑ سکتے ہیں۔۔۔
#محور
محمد یحیی' نوری
25 مئی 2025
دو عظیم خواتین کے ساتھ صبح ناشتے پر ہونے والی گفتگو سے اقتباس۔۔۔
#breakfastdiscussions
#leadership #excellence #emotionalintelligence #skilldevelopment

❤️
👍
♥
✅
💖
😂
🫀
35