Usfoorat-ul-Mutaal || Managed By Team Darulmutaal ||
Usfoorat-ul-Mutaal || Managed By Team Darulmutaal ||
June 17, 2025 at 01:04 PM
یہ ضروری نہیں کہ جو منھ میں آئے وہ کہہ کہ ہی دم لیا جائے!! کچھ کہا سنا پیٹ میں بھی رکھ لینا چاہیے!! (منقول) اپنے emotions پر اتنی grip تو رکھیں کہ جب آپ سے کوئی پوچھے کہ تم خفا ہو تو آپ اس پر پھٹ پڑنے، اپنی بھڑاس نکالنے اور اپنی توقعات کا انبار اس کے سامنے گوش گزار کرنے کی بجائے ہنس کر "چالاکی" سے موضوع ہی بدل دیں۔ بھئی اتنی چالاکی تو بندے کو آنی چاہیے ۔۔ اتنے بھول پن کا بھی آپ کیا کریں!! جن سے سوچ میل نہ کھائے، جن سے ذہنی ہم آہنگی نہ ہو،ان سے الجھنے سے گریز کرنا چاہیے۔۔۔ ورنہ وضاحتیں بحث میں بدل جایا کرتی ہیں!! پھر بار بار بندہ اپنے عزیزوں کی طرف دیکھتا کہ کوئی تو ہماری طرف داری کرے۔۔ مگر سب بے سود! میں نہیں کہتی کہ آپ جھوٹ بولیں، ناٹک کریں،دکھاوا کریں خوش ہونے کا اور اپنے اصل emotions کو suppress کریں۔۔۔! نہ، بالکل نہیں!! میں آپ سے بالکل نہیں کہہ رہی کہ آپ ایموشنلی ڈیمجڈ ہونے کے باوجود بھی ٹھیک ہونے کا ڈھونگ کرتے رہیں۔۔ یوں تو ایک دن آپ خود بھی تھک جائیں گے!! میں بس اتنا کہنا چاہتی ہوں کہ اپنے دکھوں، غموں، تکلیفوں کا سب کے سامنے اشتہار مت لگائیں!! اور موڈ آف ہو تو بھی کسی پر ظاہر مت کریں، خود کو سپورٹ کریں اندر سے۔۔۔اپنے جذبات پر خود قابو پانا سیکھیں۔۔!! دوسروں پر depend کرنا یا اپنی frustration ان پر نکال کر تسکین حاصل کرنا۔۔بہت ہی گھسا پٹا طریقہ ہے خود کو relax کرنے کا۔۔۔!! اور وہ کہتے ہیں نا، "جھوٹے آدمی کا سچ بھی آگ لگانے کے لیے ہوتا ہے جب کہ سچے آدمی کا جھوٹ بھی کسی نیک مقصد کے لیے ہوتا ہے!!" یہ بتانا ضروری تو نہیں کہ ہمیں فلاں فلاں بات کا برا لگا!! رشتوں میں تو بڑا کچھ ہو جاتا ہے۔ درگزر کے بغیر رشتے نہیں نبھتے!! شکوہ جتنا کریں گے،مسائل اتنے ہی بڑھیں گے۔۔۔ سہہ جائیں، خاموش ہو جائیں،کسی کو کانوں کان خبر نہ ہونے دیں کہ آپ کو کیسا feel ہو رہا ہے۔۔۔ Be a mystery!! رونا ہے تو مصلے پر روئیں۔۔ جہاں جذبوں کی، اشکوں کی اور احساسات کی ناقدری نہیں کی جاتی!! تھوڑی دیر چپ ہو جائیں، گھنٹے دو گھنٹے تک آپ کا موڈ خود ہی نارمل ہو جائے گا،ہامونز کا طلاتم تھم جائے گا۔۔۔ اور یہ فکشن نہیں بائیولوجیکل فیکٹ ہے!! جو جھگڑا ہوا تو بات اور بڑھے گی، ایک چپ میں ہی سو عافیت ہے!! ہم دوسروں کو نہیں مگر خود کو تو کنٹرول کر سکتے ہیں نا۔۔۔!! پتا لگائیں کہ کن کے ساتھ آپ کو کتنی شیئرنگ کرنی ہے، اپنی حد پہچان لیں!! (نہیں جانتی کہ میں اپنی بات آپ تک پہنچا پائی ہوں یا نہیں۔۔ مگر اللہ پاک آپ سب کو اپنے اپنے حصے کا اس سے مثبت سبق اخذ کرنے کی توفیق دے!!) (آمین!!) میرا مؤقف بہت ہی سادہ ہے۔۔۔اور وہ یہ ہے کہ اگر غصہ آ بھی جائے تو بھی اسے express کرنا ضروری نہیں ہوتا!! چھوٹی چھوٹی چیزوں کو نظر انداز کرنے سے ہی انسان میں بردباری پیدا ہوتی ہے!!
❤️ 👍 🫀 💯 🤲 37

Comments