Usfoorat-ul-Mutaal || Managed By Team Darulmutaal ||
Usfoorat-ul-Mutaal || Managed By Team Darulmutaal ||
June 17, 2025 at 03:50 PM
عزت… ایک امانت جب عورت کا قدم عزت کی سیڑھی سے پھسلتا ہے، تو صرف وہ خود نہیں گرتی… اس کے ساتھ جُڑے کئی رشتے، کئی چہرے، اور کئی امیدیں زمین پر آ جاتی ہیں۔ مرد کو چاہیے کہ وہ اپنے کردار پر دھبہ نہ لگنے دے، لیکن عورت کو… اپنے وجود، اپنے وقار، اپنی عصمت کی حفاظت دُگنی ذمہ داری سے کرنی چاہیے۔ مرد کے دل میں اگر کوئی غیر عورت آ بھی جائے، تو وہ چاہے تو اُسے دل سے نکال سکتا ہے… لیکن عورت جب کسی کو دل میں جگہ دے بیٹھے، تو اس سے الگ ہونا، اپنے جذبات کو توڑنا، اپنی روح کو سمیٹنا… انتہائی مشکل بن جاتا ہے۔ خدارا… حفاظت کریں۔ اپنے دل، نگاہ، زبان، اور وجود کی حفاظت کریں۔ کسی غیر مرد سے رشتہ، بات، یا تعلق نہ بنائیں… یہ سب امانتیں ہیں۔۔۔۔ اس کے لیے، جو آپ کو عزت سے، شرعی اصولوں کے مطابق، زندگی بھر کے ساتھ کے لیے قبول کرے۔ یاد رکھیں، محبت صرف وہی پاک ہے جو نکاح کے حصار میں ہو، باقی سب دھوکہ، فریب، اور وقتی تسکین ہے جس کا انجام اکثر پچھتاوا اور آنسو ہوتا ہے۔ عزت سب سے قیمتی چیز ہے، اسے بچا کر رکھنا فرض ہے۔ علوی عفی عنہ حال وارد مغربی افریقہ
❤️ 👍 🥺 21

Comments