Usfoorat-ul-Mutaal || Managed By Team Darulmutaal ||
Usfoorat-ul-Mutaal || Managed By Team Darulmutaal ||
June 21, 2025 at 08:07 AM
چھ روحانی غفلتیں جو ہمیں تباہی کی طرف لے جا رہی ہیں 1️⃣ نعمتوں میں مصروف، مگر شکر سے غافل: ہم دن رات اللہ کی عطا کردہ نعمتوں میں مصروف ہیں، مگر ان کا شکر ادا کرنا بھول چکے ہیں۔ شکر گزاری صرف زبان سے نہیں، بلکہ دل کے یقین اور عمل سے ہوتی ہے۔ 2️⃣ علم دین حاصل تو کرتے ہیں، مگر اس پر عمل نہیں کرتے: ہم دین کی باتیں جانتے ہیں، لیکچرز سنتے ہیں، کتابیں پڑھتے ہیں، مگر عمل کا دامن خالی ہے۔ علم بے عمل صرف حجت بنتا ہے، ہدایت نہیں۔ 3️⃣ گناہ کی طرف دوڑتے ہیں اور توبہ کو مؤخر کرتے ہیں: ہم گناہوں میں جلد بازی کرتے ہیں، مگر توبہ کو کل پر چھوڑ دیتے ہیں۔ کون جانتا ہے کہ کل ہو یا نہ ہو؟ 4️⃣ نیک لوگوں کا تذکرہ تو کرتے ہیں، مگر ان کی پیروی نہیں کرتے: ہم اولیاء، علما اور نیک لوگوں کی تعریف تو کرتے ہیں، مگر خود انہی کے راستے پر چلنے سے کتراتے ہیں۔ 5️⃣ دنیا کے پیچھے دوڑ رہے ہیں، جبکہ دنیا ہم سے بھاگ رہی ہے: ہم دن رات مال، شہرت، عیش و آرام کے پیچھے بھاگ رہے ہیں، مگر یہ سب کچھ ہمیں مزید دور کرتا جا رہا ہے۔ سکون صرف اللہ کی رضا میں ہے۔ 6️⃣ آخرت ہماری طرف بڑھ رہی ہے اور ہم اس سے بھاگ رہے ہیں: موت قریب آ رہی ہے، ہر دن ہمیں قبر کے قریب لا رہا ہے، مگر ہم دنیا کی رنگینیوں میں ایسے مگن ہیں جیسے ہمیں کبھی لوٹنا ہی نہیں۔ 📿 اے نفس! تھم جا، لوٹ آ، ابھی وقت ہے۔ رب کا در کھلا ہے، وہ بخشنے والا ہے۔ ایک لیکچر سے ماخوذ انیلہ عارف
👍 ❤️ 💯 😭 5

Comments