Sindh Government

Sindh Government

216.0K subscribers

Verified Channel
Sindh Government
Sindh Government
May 23, 2025 at 08:27 AM
*ایم ڈی ورلڈ بینک اینا بیجئرڈ کا خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ شہید بینظیرآباد میں سیلاب متاثرین کیلئے جاری ریہائشی بحالی منصوبہ کا دورہ* کراچی: (پریس ریلیز) عالمی بینک کی مینیجنگ ڈائریکٹر اینا بیجئرڈ (Anna Bejerde) نے خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک ناجی بن ہیسن (Najy Benhassine) کے ہمراہ ضلعہ شہید بینظیرآباد کے گاؤں نظر محمد لغاری میں سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ ایفیکٹیز کا جائزہ لیا، جو کہ سیلاب متاثرین کیلئے تعمیر ہونیوالے گھروں کا منصوبہ ہے۔ ایم ڈی ورلڈ بینک نے خواتین میں نئے گھروں کے مالکانہ حقوق کی اسناد تقسیم کیں اور وی آر سی کی خواتین ارکان سے ملاقات کی، جہاں انہیں دستکاری کا کام بھی دکھایا گیا۔ اس موقع پر ولیج ری کنسٹرکشن کمیٹی کی جانب سے بریفنگ دینے بتایا گیا کہ گاؤں نظر محمد لغاری، 2022 کی تباہ کن سیلاب کے باعث 32 گھر تباہ ہوگئے تھے، جبکہ تمام گھروں کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی ورلڈ بینک اینا بیجئرڈ نے سندھ کے سیلاب متاثرین کی بحالی مین عالمی بینک کی جانب سے حکومت سندھ کی معاونت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ اس کو حکومت سندھ کے عوام کی صبر، استحکام، مضبوطی اور حکومت سندھ کی بہترین قیادت، تعاون اور بحالی کے عزم کی کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کے باوجود کمیونٹی سطح پر پائیدار بحالی ممکن ہے۔ اس موقع پر خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ایس پی ایچ ایف منصوبہ کے تحت خواتین کو گھروں کے مالکانہ حقوق دینا سندھ حکومت کی خواتین پاکستان کے سماجی و سوشیو اکنامک اقدام ہے، جس سے سندھ کے دیہی علاقوں کی عورتوں کو حقیقی طور پر بااختیار بنایا جا رہا ہے اور یہ خواتین کے حقوق کیلئے سندھ حکومت کا تاریخی اقدام ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ 2022 کے سیلاب میں 24 لاکھ گھر تباہ ہوگئے تو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے متاثرین کی بحالی کا منصوبہ شروع کیا، ابتداء میں ورلڈ بینک نے 500 ملین ڈالرز فراہم کرکے اہم ترین بروقت نتائج حاصل کرنے کا عزم بنایا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید بتایا کہ عالمی بینک نے گزشتہ دو برس کے دوران SPHF پروگرام کیلئے اپنی مالی معاونت میں 450 ملین ڈالرز کا اضافہ کیا ہے۔ یہ فنڈنگ 778,000 گھروں کی تعمیر میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔ فراہم کی گئی کل رقم میں سے 54.92 ملین ڈالرز پانی، صفائی اور حفظان صحت (WASH) پروجیکٹ کو ممکن بنانے کیلئے مختص کیے گئے ہیں، جس سے 1,000 گاؤں کے 66,691 خاندانوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔ علاوہ ازیں، ایس پی ایف ایف کے سی ای او خالد محمود شیخ نے ایم ڈی ورلڈ بینک کو سیلاب متاثرین کی بحالی کے منصوبہ پر تفصیل بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلعہ شہید بینظیرآباد میں 104822 گھر تباہ ہوئے تھے، جن میں سے 60,000 کو مختلف مراحل میں زیر تعمیر جبکہ تقریباً 40 ہزار گھر مکمل ہو چکے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت سندھ بھر میں 111,000 سے زائد خصوصی افراد کے لیئے محفوظ اور قابل رسائی مکانات حاصل کر رہے ہیں۔ 800,000 سے زائد خواتین زندگی میں پہلی بار اپنے نام پر بینک اکاؤنٹس کھول کر مالیاتی شمولیت کو فروغ دے رہی ہیں۔ 60 لاکھ سے زائد یہ محفوظ اور مستحکم گھروں میں پرامن چَھت دے رہے ہیں اور 10 لاکھ سے زائد روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں۔ .
😂 ❤️ 👍 😢 11

Comments