
Sindh Government
May 24, 2025 at 04:53 PM
کراچی / وزیراعلیٰ ہاؤس / 24 مئی 2025ء
وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر (KVTC) کی گریجویشن تقریب سے خطاب
کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر خصوصی افراد کے لیے امید اور خودمختاری کی علامت ہے، وزیراعلیٰ سندھ
سید مراد علی شاہ کی فارغ التحصیل طلبہ کو مبارکباد ، نیک خواہشات اور دعائیں
آپ کا سفر عزت اور بے شمار کامیابیوں سے بھرپور ہو، وزیراعلیٰ سندھ کی دعا
معذوری نااہلی نہیں، ہمارے گریجویٹس نے یہ ثابت کر دیا ہے،سید مراد علی شاہ
جامع، باوقار اور بااختیار معاشرہ ہماری منزل ہے، وزیراعلیٰ سندھ
معاشرے کی اصل پہچان اس کی کمزور ترین افراد سے وابستگی سے ہوتی ہے،مراد علی شاہ
کے وی ٹی سی کی قیادت اور ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، وزیراعلیٰ سندھ
والدین، اساتذہ اور خاندانوں کا کردار قابلِ تعریف ہے، وزیراعلیٰ سندھ کا اعتراف
سندھ حکومت خصوصی افراد کی تعلیم، تربیت اور روزگار کے لیے پرعزم ہے، سید مراد علی شاہ
معاشرے میں جامعیت کو فروغ دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ سندھ
کاروباری ادارے خصوصی افراد کو روزگار دیں، انہیں خیرات نہیں حق دیں، سید مراد علی شاہ
خصوصی افراد ہمارے معاشرے کی قیمتی دولت ہیں، ان کی قدر کریں، وزیراعلیٰ سندھ
کے وی ٹی سی جیسے ادارے سندھ حکومت کی بھرپور حمایت کے مستحق ہیں، سید مراد علی شاہ
آپ کی پہچان ہمت اور عزم سے ہے، محدودیت سے نہیں، وزیراعلیٰ سندھ کا پیغام
👍
❤️
🙏
8