Sindh Government

Sindh Government

216.0K subscribers

Verified Channel
Sindh Government
Sindh Government
June 8, 2025 at 06:11 AM
کراچی 08 جون 2025 سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر اضافی کرایوں کے خلاف کارروائی، لاکھوں روپے مسافروں کو واپس دلائے گئے صوبہ سندھ کے تمام اضلاع میں بسوں اور کوچز کی چیکنگ کی گئی، مجموعی طور پر 883 بسوں اور کوچز کی چیکنگ کی گئی کارروائی کے نتیجے میں مسافروں سے وصول کی گئی اضافی کرایوں کی مد میں 1 کروڑ 4 لاکھ 16 ہزار روپے واپس دلائے گئے خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر 11 لاکھ 56 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کسی بھی ٹرانسپورٹر عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور حکومت مسافروں کے حقوق کی محافظ ہے، شرجیل انعام میمن عوام کو سہولیات کی فراہمی اور ان کے حقوق کا تحفظ حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے، شرجیل انعام میمن کسی بھی ٹرانسپورٹر کو عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شرجیل انعام میمن جو ٹرانسپورٹرز قانون کی خلاف ورزی کریں گے، ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے، شرجیل انعام میمن
👍 😂 ❤️ 😮 🙏 😢 39

Comments