PTI Official
PTI Official
June 19, 2025 at 08:22 AM
‏🔷اس مقدمے میں فریق عوام پاکستان ہے، سلمان اکرم راجہ 🔷کئی ایسے مقدمات ہیں جن سے یہ طے ہوتا ہے کہ جہاں عام عوام کا تعلق ہو وہ مفاد عامہ کا مقدمہ ہوتا ہے، سلمان اکرم راجہ 🔷آرٹیکل 185 تھری میں اپیل آرٹیکل 199 کا تسلسل ہوتی ہے جو بنیادی حقوق کے نفاذ سے متعلق ہے، سلمان اکرم راجہ 🔷یہ عدالت اپیل میں مفاد عامہ کے معاملے میں آرٹیکل 184 تھری اور ساتھ آرٹیکل 187 کا دائرہ اختیار استعمال کر سکتی ہے، سلمان اکرم راجہ 🔷پیر صابر شاہ کیس میں ججز نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف براہراست سپریم کورٹ میں اپیل کا نکتہ طے کیا، سلمان اکرم راجہ 🔷پیر صابر شاہ کیس میں ججز نے طے کیا کہ مکمل انصاف اور آرٹیکل 184 تھری کا دائرہ اختیار استعمال ہو سکتا ہے، سلمان اکرم راجہ 🔷سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ جوڈیشل ریویو کے لیے دائرہ اختیار استعمال کرنے کا مکمل اختیار ہے، سلمان اکرم راجہ

Comments