PTI Official
PTI Official
June 19, 2025 at 08:23 AM
‏🔷آرٹیکل 185 تھری کا ایک دائرہ اختیار ہے، جسٹس امین الدین خان 🔷اس کیس میں کم از کم پورے جج کو پتا تو ہوتا کہ کون سا دائرہ اختیار ہے، جسٹس امین الدین خان 🔷موجودہ کیس میں تو بس فریقین اور عدالت کا معاملہ ہے، جسٹس امین الدین خان 🔷یہ عدالت اور فریقین کا نہیں عوام کے جمہوری حق ہے جس کی خلاف ورزی ہوئی، سلمان اکرم راجہ 🔷آپ نے یہ سب عدالت کے سامنے پہلے نہیں رکھا، جسٹس امین الدین خان 🔷ہم نے کہا تھا کہ اسمبلی میں درست نمائندگی ہونی چاہیے، سلمان اکرم راجہ 🔷کیا مخصوص نشستیں خالی نا رکھی جانے پر کوئی آئینی پابندی ہے؟ جسٹس محمد علی مظہر 🔷عدالت نے قرار دے دیا کہ مخصوص نشستیں خالی نہیں رکھی جا سکتیں ہم تو اس پر منحصر ہیں، سلمان اکرم راجہ 🔷کون سے بنیادی حقوق اس کیس میں متاثر ہوئے تھے؟ جسٹس جمال مندوخیل 🔷کیا کوئی عدالت کسی امیدوار اور سیاسی جماعت کے چھوڑے گئے خلا کو پر کر سکتی ہے؟ جسٹس نعیم اختر افغان 🔷اگر کسی کے ساتھ دھاندلی ہو اور وہ درخواست دائر کرنے میں غلطیاں کرے تو عدالت اس کو موقع دے سکتی ہے؟ جسٹس نعیم اختر افغان 🔷عدالت فریقین کی غلطیوں کو دور کر سکتی ہے؟ جسٹس نعیم اختر افغان 🔷اس کیس میں ایک صورتحال پیدا کی گئی جو پی ٹی آئی نے نہیں کی، سلمان اکرم راجہ 🔷ہمارے سامنے دیوار کھڑی کر دی جائے اور میں اس کو گرا دوں تو یہ سوال ہو گا کہ دیوار کیوں گرائی یا یہ کہ کھڑی کس نے کی؟ سلمان اکرم راجہ 🔷ہم آپ کو شنوائی کا حق دے رہے ہیں تو اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کچھ بھی کہتے جائیں، جسٹس امین الدین خان 🔷دیوار آپ نے کھڑی کی آپ سنی اتحاد کونسل میں گئے اور وہ عدالت میں آئے، جسٹس امین الدین خان 🔷آپ اگلے انتخابات کی تیاری کریں، جسٹس نعیم اختر افغان 🔷ایسے ہی حالات رہے تو اگلے انتخابات بھی ایسے ہی ہوں گے، سلمان اکرم راجہ 🔷سپریم کورٹ آئین کی پابند ہے، جسٹس امین الدین خان 🔷اگر کوئی فیصلہ غیر آئینی ہے تو عدالت اس کو واپس لے سکتی ہے، جسٹس امین الدین خان 🔷میری نظر میں اکثریتی فیصلہ غیر آئینی نہیں تھا، سلمان اکرم راجہ
❤️ 1

Comments