
PTI Official
June 20, 2025 at 02:17 PM
*🚨مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال: چینی صدر نے 4 اہم تجاویز پیش کر دیں*
*چینی وزارت خارجہ کے مطابق صدر چی جن پنگ نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اپنی پیش کردہ 4 تجاویز میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ صدر نے فوری جنگ بندی کے مطالبے کے ساتھ اپنی تجاویز میں شہریوں کا ترجیحی طور پر تحفظ یقینی بنانا، مذاکرات اور مکالمے کے آغاز کو آگے بڑھنے کا بنیادی راستہ اور بین الاقوامی براداری کی امن کیلئے کوششیں کو ناگزیر قرار دیا۔اس سے قبل روسی صدرپیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے ایران پر اسرائیلی حملےکی سخت مذمت کی اور اسےعالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔شی جن پنگ اور پیوٹن نے ایران اسرائیل جنگ کے سفارتی حل پر زور دیا اورکہا کہ ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق تمام مسائل کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔*