
اھل السنه ( Ahl-e-Sunnah) ♥️
June 21, 2025 at 12:52 PM
”اے ﷲ! میں تجھ سے اپنی بے سہارگی، بے سروسامانی اور لوگوں کے سامنے اپنی بے وقعتی کا شکوہ کرتا ہوں۔
تو کمزوروں کا رب ہے، اور تو ہی میرا بھی رب ہے، تو مجھے کس کے سپرد کرنے والا ہے؟! کسی ناشناس کے جو مجھ پر ظلم ڈھائے؟! یا اس دشمن کے جسے تو میرے معاملے کی باگ ڈور سونپ دے؟!
مولا! اگر تو مجھ پر غصے نہیں ہے تو مجھے سب قبول ہے، مگر تیری عافیت مجھے زیادہ راس آتی ہے۔ میں تیرے چہرے کے نور کی پناہ میں آتا ہوں، جس سے اندھیرے چھٹ جاتے ہیں، اور دنیا و آخرت کے کام سنور جاتے ہیں؛ کہ میں تیرے غصے کی زَد میں آؤں، یا تیرے عتاب کا شکار ہو جاؤں! میں تیرے در پر پڑا ہوں جب تک تو راضی نہ ہو جائے، تیرے بغیر کسی سے بچنے کی طاقت ہے نہ کچھ کر گزرنے کی قوت۔“
*(المعجم الكبير للطبراني : ٧٣/١٣ ، صححه العلائي وغيره)*
❤️
🤲
❤
👍
10