
Awami National Party
June 14, 2025 at 05:04 PM
عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کی تحریک دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔ مائنز اینڈ منرلز بل کے خلاف ویلج کونسلز کی سطح پر احتجاجی مظاہروں اور لوگوں کی آگاہی کا سلسلہ جاری ہے۔ میاں افتخار حسین نے کہا کہ مرکزی صدر ایمل ولی خان کی ہدایات پر جاری عوامی نیشنل پارٹی کی تحریک “مائنز اینڈ منرلز بل” کے خلاف اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ پہلے مرحلے میں صوبائی و اضلاع کی سطح پر کامیاب آل پارٹیز کانفرنسز اور ضلعی کونسل اجلاسوں کے انعقاد کے بعد، اے این پی نے اب ویلیج کونسل کی سطح پر کانفرنسز اور عوام کو منظم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ میاں افتخار حسین نے کہا کہ گاؤں، محلے اور مقامی سطح پر عوامی کانفرنسز منعقد کی جائیں گی تاکہ صرف مائنز اینڈ منرلز بل کی مخالفت ہی نہ ہو، بلکہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے تحفظ اور اس پر مکمل عمل درآمد کے لیے عوام میں شعور بھی اجاگر کیا جا سکے۔ صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ “مائنز اینڈ منرلز بل” خیبر پختونخوا کے قدرتی وسائل پر وفاقی حکومت اور طاقتور حلقوں کے قبضے کی خطرناک سازش ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم صوبائی خودمختاری کی بنیادی ضمانت ہے اور اے این پی اس پر مکمل عملدرآمد کے لیے ہر سطح پر جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی۔میاں افتخار حسین نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام اپنے وسائل کے اصل مالک ہیں، اور ان وسائل پر کسی بھی غیر آئینی مداخلت کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔ ہم گلی، محلے، گاؤں اور شہر کی سطح تک عوام کو منظم کریں گے تاکہ ایک طاقتور اور مربوط عوامی ردعمل سامنے آ سکے۔عوامی نیشنل پارٹی تمام جمہوری سیاسی قوتوں، سول سوسائٹی اور باشعور عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس قومی تحریک میں بھرپور شرکت کریں اور صوبائی خودمختاری کے تحفظ کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔
❤️
👍
✊
❤
37