Awami National Party
Awami National Party
June 15, 2025 at 03:29 AM
عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی جنرل سیکریٹری حسین شاہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے نافذ کردہ “مائنز اینڈ منرلز بل” خیبرپختونخوا کے قدرتی وسائل پر زبردستی قبضے کی کوشش ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی اس ظلم کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کر رہی ہے اور اب تحریک کو ویلیج کونسل سطح پر مزید منظم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی قیادت نے صوبے بھر کے مختلف اضلاع کے لیے سینئر اور متحرک رہنماؤں کو نامزد کر دیا ہے جو مقامی سطح پر عوامی آگاہی، احتجاجی مظاہروں اور تنظیمی رابطوں کا نیٹ ورک فعال بنائیں گے۔انھوں نے تمام ضلعی تنظیموں، ذیلی یونٹس اور تنظیمی ونگز کو ہدایت کی ہے کہ وہ نامزد قائدین کی قیادت میں عملی سرگرمیاں جلد از جلد شروع کریں، کیونکہ یہ مرحلہ 30 جون تک مکمل کرنا ہے۔ ہر ویلیج کونسل، تحصیل اور ضلع میں اس تحریک کو پہنچایا جائے۔ہماری یہ جدوجہد صرف سیاسی نہیں، بلکہ ہماری قومی بقا، وسائل پر حقِ ملکیت، اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کی ضمانت ہے-
❤️ 👍 32

Comments