Awami National Party
Awami National Party
June 15, 2025 at 03:39 PM
اے این پی ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتی ہے،اے این پی ایرانی فوجی رہنماؤں کی شہادت پر دل کی گہرائی سے افسوس ہے،سینیٹر ایمل ولی خان ایران کو مکمل حق حاصل ہے کہ اپنی خودمختاری کا دفاع کرے، صدر اے این پی اسرائیلی حملہ خطرناک اشتعال انگیزی ہے، ایمل ولی خان عالمی برادری کی خاموشی ظلم کو تقویت دے رہی ہے، صدر عوامی نیشنل پارٹی صیہونی حکومت بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہی ہے، ایمل ولی خان اسرائیلی عزائم پورے خطے کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں، اے این پی ایرانی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوئی بھی کوشش انتہائی خطرناک ہو گی، سینیٹر ایمل ولی خان خطے میں امن کے لیے اجتماعی علاقائی ردعمل ناگزیر ہے، ایمل ولی خان کا مطالبہ حل صرف مذاکرات اور کشیدگی کے خاتمے میں ہے، نہ کہ یکطرفہ جارحیت میں، صدر اے این پی پشاور( پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ اے این پی اسرائیلی صیہونی حکومت کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختار سرزمین پر کیے گئے بزدلانہ حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ ہم اس انتہائی غم اور قومی سانحے کے موقع پر اپنے ایرانی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم اُن عظیم فوجی رہنماؤں اور اہلکاروں کی شہادت پر دل کی گہرائیوں سے افسوس کا اظہار کرتے ہیں جو اس قابلِ نفرت جارحیت میں نشانہ بنائے گئے۔ ان کی قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کیا جائے گا۔ سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ اے این پی واضح طور پر تسلیم کرتی ہے کہ ایران کو اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر قسم کی غیر ملکی جارحیت کے خلاف دفاع کا مکمل اور جائز حق حاصل ہے، جیسا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج ہے۔ یہ اسرائیلی جارحیت نہایت خطرناک اور ناقابلِ قبول اشتعال انگیزی ہے۔ عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی، جو کہ غزہ میں جاری مظالم کو تقویت دیتی رہی ہے، اب مزید ناقابلِ برداشت ہے۔ دنیا اب مزید خاموش تماشائی نہیں رہ سکتی جبکہ صیہونی حکومت بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے پوری آبادیوں کو تباہ کر رہی ہے—جس طرح اس نے غزہ میں کیا، اور اب خطے کو مزید کشیدگی کی طرف دھکیل رہی ہے۔انہوب نے کہا کہ اے این پی سمجھتی ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایرانی حکومت کو غیر مستحکم یا ختم کرنے کی کوئی بھی حکمت عملی پورے مشرق وسطیٰ کے لیے شدید خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ اقدام ہوگا۔ ایسے اقدامات پورے خطے کو ایسی جنگ میں جھونک سکتے ہیں جس کے نتائج تباہ کن ہوں گے۔ ہم تمام ذمہ دار علاقائی طاقتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تہران کی سفارتی اور سیاسی سطح پر بھرپور حمایت کریں۔ اسرائیلی جارحیت کو روکنے اور مستقبل میں ایسے خطرناک حملوں کی روک تھام کے لیے اجتماعی علاقائی ردِعمل ناگزیر ہے۔ایمل ولی خان نے کہا کہ آگے کا راستہ صرف اور صرف مذاکرات اور کشیدگی کے خاتمے پر مشتمل ہونا چاہیے، نہ کہ یکطرفہ تشدد پر مبنی کارروائیوں پر جو پورے خطے کے لیے تباہی کا پیغام بن سکتی ہیں۔ جاری کردہ: انجینئر احسان اللہ خان مرکزی ترجمان عوامی نیشنل پارٹی
Image from Awami National Party: اے این پی ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتی ہے،اے این پی ایرانی...
❤️ 👍 🇬🇳 😂 🥰 35

Comments