
Awami National Party
June 17, 2025 at 03:22 AM
آئیے!ایک بار پھر نیشنل عوامی پارٹی کے طرز پر ایک مضبوط اور وسیع عوامی تحریک کا آغاز کریں ،ایک ایسا پلیٹ فارم جہاں پشتون، بلوچ، ہزارہ اور تمام محکوم اقوام کی حقیقی نمائندگی ہو۔ہمیں نہ کوئی پگڑیاں چاہییں، نہ عہدے۔ میں، ایمل ولی خان، عوامی نیشنل پارٹی کا مرکزی صدر، آج اسی تحریک کا پہلا سپاہی بنتا ہوں۔آئیے! ہم سب مل کر اتحاد و اتفاق کے ساتھ آگے بڑھیں۔اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے،ہزاروں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے،اور اپنے وسائل و حقوق پر مکمل اختیار حاصل کرنے کے لیے متحد ہوں۔وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنی محکوم اقوام کا مقدمہ یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھائیں۔قوم ہم پر جمع ہوتی ہے —نہ مسلم لیگ پر، نہ پیپلز پارٹی پر، اور نہ ہی کسی اور جماعت پر۔ہم کسی اور کا نوالہ نہیں چھینیں گے، لیکن انسان ہیں…جب دیکھتے ہیں کہ ہمارے بچے کے منہ کا نوالہ کوئی اور چھین کر اپنا پیٹ بھر رہا ہےاور ہمارا بچہ بھوک سے مر رہا ہےتو یہ برداشت نہیں ہوتا۔ہم ہر حد تک جائیں گے،اور اپنے بچے کا نوالہ واپس لیں گے ،اسے اپنے بچے کے منہ تک پہنچا کر ہی دم لیں گے
مرکزی صدر، عوامی نیشنل پارٹی سینیٹر ایمل ولی خان
❤️
👍
🚩
✌
🫀
52