Awami National Party
June 18, 2025 at 03:59 PM
چار سال تک قومی اسمبلی کے اسپیکر کی کرسی پر بیٹھا شخص آج کس منہ سے ایمل ولی خان کا نام لیتا ہے۔ آپ کی فرعونیت، پشتون دشمنی ہم بھولے نہیں۔ آپ صوبائی اسمبلی کے اسپیکر رہے، قومی اسمبلی کے سپیکر رہے، آج بھی ایم این اے ہے، 804 کے علاوہ آپ کی سیاست میں ہے کیا؟ ایمل ولی خان 100 سالہ تحریک کا وارث ہے اور جس طرح وہ اپنی قوم کی آواز بنے ہیں، آپ 100 سال بغیر نمک کی روٹی بھی کھائے تو ان جیسا نہیں بن سکتے۔ یہ لوگ جب اقتدار میں ہوتے ہیں تو قوم یاد نہیں رہتی، اسلام آباد کی رنگینیوں میں مگن رہتے ہیں لیکن جب اقتدار سے باہر کردیے جاتے ہیں تو انہیں قوم، لوڈشیڈنگ، مہنگائی، بے روزگاری کی یاد آجاتی ہے۔ صوابی میں آج اگر یونیورسٹی ہے، اے این پی نے بنائی، میڈیکل کالج اے این پی نے بنائی، ہسپتال، جوڈیشل کمپلیکس، اے این پی نے بنائے، آپ پختونخوا نہیں صرف صوابی کے عوام کو جواب دیں کہ آپ نے انکے لئے کیا کیا ہے؟
عوام اب آپ کے 804 جیسے نعروں سے دھوکہ نہیں کھائیں گے، عوام خدمت مانگتی ہے جو کم از کم آپ کی جماعت میں موجود ہی نہیں۔ ان لوگوں کی پوری سیاست آج اڈیالہ جیل تک محدود ہے اور انشاء اللہ محدود ہی رہے گی۔ آپ کو شاید یہ بھی یاد ہوگا کہ ایک سکول کا مالک آج اربوں میں کس طرح کھیل رہا ہے؟ عوام یہ جواب بھی مانگے گی کہ ان جیسوں نے اتنے پیسے کیسے بنائے؟؟؟ کیا آپ کی چار سالہ حکومت میں آپ نے صوبے کا حق دلوایا؟ آپ کا وزیراعظم تو خود پشاور میں یہ کہتا پھرتا تھا کہ ہمارے پاس پختونخوا کو دینے کیلئے پیسے نہیں۔ کیا اس وقت آپ نے لوڈشیڈنگ پر بات کی؟ کیا آپ نے رائلٹی کی بات کی؟ کیا آپ نے صوابی میں پیدا ہونیوالی بجلی پر صوابی کے عوام کے حق کی بات کی؟ نہیں کی، اور نہ آپ میں ہمت ہے۔
❤️
👍
❤
🚩
61