Awami National Party
June 19, 2025 at 02:48 PM
ہمارے خون میں غلامی نہیں ہے۔ جب آپ قوم کے اصل رہنماؤں کی تاریخ کو چھپائیں گے، جب علی امین گنڈاپور جیسے لوگ یا بلوچستان میں سرفراز بگٹی جیسے افراد کو آگے لایا جائے گا، یا نوابوں میں سے کسی کو سرکاری نواب بنا کر قوم پر مسلط کیا جائے گا — تو یاد رکھیں، اس قوم کو آپ کبھی قابو نہیں کر سکیں گے۔قوم ہمارے ساتھ ہے۔قوم اُن کے ساتھ ہے جو قوم پرست ہیں، جو قربانی دینے والے ہیں ۔ہم، پشتون اور بلوچ، نظریاتی سیاست رکھنے والے لوگ ہیں۔ ہم جمہوریت پسند ہیں۔ ہم سیاستدان ہیں، اور ہمیں معلوم ہے کہ ہر مسئلے کا حل موجود ہے۔ مسئلہ صرف نیت کا ہے۔لیکن وہ نیت؟یہ وہ نیت ہے جس میں گزشتہ 60 برسوں سے کھوٹ چلا آ رہا ہے، اور آج بھی وہی کھوٹ برقرار ہے۔ جب تک اس نیت کو خلوص، دیانت اور عوامی بھلائی سے پاک نہ کیا جائے، اُس وقت تک آپ چاہے فیلڈ مارشل بنیں یا سپریم فیلڈ مارشل — یہ قوم نہ آپ کی بات سنے گی، نہ آپ کے ساتھ کھڑی ہوگی۔
مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان
❤️
👍
❤
🇦🇫
🚩
46