
Awami National Party
June 20, 2025 at 06:34 AM
اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان روسی حکومت کی دعوت پر ماسکو پہنچ گئے، اہم بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کریں گے
پشاور (پ ر): عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان روسی حکومت کی خصوصی دعوت پر سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ چکے ہیں، جہاں وہ ایک اہم بین الاقوامی سیمینار میں شرکت اور خطاب کریں گے۔
سیمینار کا موضوع مغربی ممالک کی جانب سے روس اور دیگر ممالک پر عائد پابندیوں کی پالیسی، یوکرین میں جاری تنازع کی وجوہات، روسی فیڈریشن کی جانب سے مسئلے کے پرامن حل کی کوششوں، اور روس-پاکستان تعلقات کے موجودہ ایجنڈے پر مبنی ہے۔
مرکزی صدر ایمل ولی خان اپنے خطاب میں بین الاقوامی پابندیوں، یوکرین تنازع کے پس منظر، اور روس-پاکستان تعلقات کے حوالے سے مؤقف پیش کریں گے۔ ان کا یہ خطاب عالمی برادری کے ساتھ مثبت مکالمے، افہام و تفہیم اور خطے میں استحکام کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔
یہ دورہ عوامی نیشنل پارٹی کے اس اصولی مؤقف کی عکاسی کرتا ہے کہ بین الاقوامی تنازعات کا حل صرف بات چیت، جمہوری رویوں اور سفارتی روابط کے ذریعے ممکن ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی عالمی سطح پر امن، رواداری اور عوامی خودمختاری کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور اس قسم کی سفارتی سرگرمیوں کو مستقبل میں بھی اہمیت دیتی رہے گی۔
جاری کردہ:
انجینئر احسان اللہ خان
مرکزی ترجمان عوامی نیشنل پارٹی

❤️
👍
🚩
❤
💔
😢
😮
47