
🇵🇰Deen 🇵🇸 Vision🇧🇩
June 21, 2025 at 03:06 PM
آج شمالی کرہ ارض میں سب سے طویل دن ہوگا یعنی 24 گھنٹے کے دورانیے میں دن کی روشنی کا وقت زیادہ ہوگا (14 سے 15 گھنٹے)۔ مزے کی بات یہ کہ اس وقت زمین سورج سے اپنے دور ترین مقام (Aphelion) کے قریب بھی پہنچنے والی ہے جو 3 جولائی کو ہوگا جب زمین 15 کروڑ 87 لاکھ کلومیٹر دور ہوگی ( آج یہ فاصلہ 15 کروڑ 20 لاکھ سے کچھ زیادہ ہے)۔
زمین کے شمالی قطب کا سورج کی طرف جھکاؤ آج زیادہ سے زیادہ ہوگا اور آج کے بعد یہ جھکاؤ کم ہوتا جائے گا یعنی دن چھوٹے ہونا شروع ہو جائیں گے۔ یہ یاد رہے کہ زمین پر موسموں کی تبدیلی کا دارومدار زمین کے محوری جھکاؤ کی وجہ سے ہے ناکہ سورج سے فاصلہ پر

👍
❤️
💚
💯
🙂
11