
پاکپتن سوشل میڈیا✓
June 21, 2025 at 02:01 PM
*وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر "ستھرا پنجاب پروگرام" کے تحت عیدالاضحیٰ کے دوران صفائی کے شاندار انتظامات پر صفائی عملے کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر پاکپتن محترمہ ماریہ طارق نے کی۔*
تقریب کا اہتمام ساہیوال واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی (SWSSC) اور تحصیل پاکپتن کے کنٹریکٹر کے باہمی اشتراک سے کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن بلاول علی ہنجرا ،ساہیوال واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر افتخار علی، کنٹریکٹر کمپنی کے ڈائریکٹر محمد بلال، محمود احمد، گلزار احمد، اور میاں آصف شوکت،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ظہیر احمد سمیت دیگر افسران اور شرکاء نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر ماریہ طارق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کے ان محنت کشوں نے شدید گرمی اور قربانی کے دنوں میں شب و روز کام کرکے شہر کو صاف، خوشبودار اور تعفن سے پاک رکھا اور صفائی کے ہیروز نے خدمتِ خلق کی اعلیٰ مثال قائم کی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر صفائی عملے کی حوصلہ افزائی کے لیے تعریفی اسناد اور مالی اعزازیہ کی فراہمی ایک قابلِ تقلید اقدام ہے۔
تقریب میں ڈپٹی کمشنر ماریہ طارق نے سی ای او ایس ایس سی افتخار علی نے صفائی عملے کے رکشہ ڈرائیورز، سینٹری ورکرز، ایریا سپروائزرز اور ایریا منیجرز میں وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی جانب سے تعریفی اسناد اور فی کس 10 ہزار روپے کے چیک تقسیم کیے۔ صفائی عملے کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا کہ حکومتِ پنجاب نے ان کی محنت کو نہ صرف سراہا بلکہ مالی و اخلاقی طور پر انہیں عزت دی۔
*پاکپتن سوشل میڈیا*

❤️
👍
😂
10