Malik Haider Ali
Malik Haider Ali
May 24, 2025 at 01:06 PM
*حکایت:* دو بھائی تھے۔ ایک متقی پرہیز گار دوسرا فاسق و بد کار جب فاسق مرنے لگا تو متقی بھائی نے کہا دیکھا تجھے میں نے بہت سمجھایا مگر تو اپنے فسق و فجور سے باز نہ آیا اب بول تیرا کیا حال ہو گا اس نے جواب دیا کہ اگر قیامت کے روز میرا رب میرا فیصلہ میری ماں کے سپرد کر دے تو بتاؤ کہ ماں مجھے کہاں بھیجے گی۔ دوزخ میں یا جنت میں؟ پر ہیز گار بھائی نے کہا کہ ماں تو واقعی جنت میں بھیجے گی۔ * *گنہگار نے جواب دیا* کہ میرا رب میری ماں سے زیادہ مہربان ہے کہا اور انتقال ہو گیا۔ بڑے بھائی نے خواب میں اسے نہایت خوشحال دیکھا۔ مغفرت کی وجہ پوچھی تو کہا کہ میری اس مرتے وقت کی بات نے میرے تمام گناہ بخشوا دیے۔ *ہم گنہگاروں پہ تیری مہربانی چاہئے* *سب گناہ دھل جائیں گے رحمت کا پانی چاہئے🙏🏻* تفسیر نعیمی جلد 1 ص نمبر 52
❤️ 1

Comments