SIALKOT BEAUTY NEWS
SIALKOT BEAUTY NEWS
June 18, 2025 at 04:58 PM
شہر میں ڈمپرز پر فوری پابندی لگائی جائے! رہائشی علاقوں اور مصروف سڑکوں پر بھاری گاڑیوں ہائی ویکل کا داخلہ موت کا پروانہ بن چکا ہے۔ سیالکوٹ جیسے پرامن شہر میں معصوم جانیں ڈمپرز کی زد میں آ رہی ہیں ڈی سی سیالکوٹ سے گزارش ہے ڈمپرز کا دن کے وقت شہر میں داخلہ مکمل طور پر ممنوع ہو صرف رات بارہ کے بعد مخصوص اوقات میں اجازت دی جائے وہ بھی اجازت نامے کے ساتھ ہر ڈمپر پر GPS اور رفتار کنٹرول سسٹم لازمی کیا جائے خلاف ورزی پر بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی کی جائے ہماری سڑکیں محفوظ ہوں گی تو زندگیاں بچیں گی
👍 ❤️ 💯 😢 😭 59

Comments