
SIALKOT BEAUTY NEWS
June 19, 2025 at 12:16 PM
سیالکوٹ میں ڈاکوؤں کا گینگ پکڑا گیا
سیالکوٹ پولیس نے ڈی پی او فیصل شہزاد کی ہدایات پر کارروائی کرتے ہوئے رافی کھوکھر گینگ کے سرغنہ سمیت تین خطرناک ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان نے شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کا نشانہ بنایا اور موٹر سائیکلیں، نقدی، موبائل فونز چھینے۔
گرفتار شدگان کے قبضے سے 11 لاکھ 55 ہزار روپے مالیت کی مسروقہ اشیاء، 4 موٹر سائیکلیں، 2 لاکھ روپے نقدی، 8 قیمتی موبائل فونز، اور 2 ناجائز پسٹل برآمد ہوئے۔ ملزمان پر متعدد وارداتوں کے مقدمات درج کر کے عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ زرائع
😂
👍
❤️
💯
🖐
😢
😮
14