SIALKOT BEAUTY NEWS
SIALKOT BEAUTY NEWS
June 20, 2025 at 03:28 PM
سیالکوٹ: تعلیم نہیں، کاروبار چمکایا جا رہا ہے سیالکوٹ کے بیشتر نجی اسکولوں نے تعلیم کے نام پر کھلا کاروبار چلا رکھا ہے۔ اس مہنگائی کے دور میں والدین جیسے تیسے کر کے فیسیں ادا کرتے ہیں، مگر بدلے میں بچوں کو پڑھائی کے بجائے روز نئے تماشے دیکھنے کو ملتے ہیں۔ کبھی کلر ڈے، کبھی چاکلیٹ ڈے، کبھی برتھڈے کا بہانہ تو کبھی “چاٹ پیپر” لا کر دو۔ کبھی یہ والی بک نہیں لے کر آو کبھی یہ کاپی نہیں چلے گی سکول سے سکول والی کاپی لو عجیب ڈرامہ لگا رکھا ہے اصل مقصد صرف والدین سے پیسے نکالنا ہے، تعلیم نہیں دینا۔۔۔۔کبھی ٹیچرز کی سالگرہ آجاتی ہے یا فینسی پارٹی، ہر دن والدین کے لیے ایک نیا خرچ تیار ہوتا ہے۔ بس بہت ہو گیا! یہ دھندہ اب بند ہونا چاہیے۔ والدین کو متحد ہو کر آواز بلند کرنا ہوگی، کیونکہ اب صرف بچے نہیں، والدین بھی اسکول سسٹم کے “شکار” بن رہے ہیں میرے ساتھ اس مہم میں میرا ساتھ دیں
👍 ❤️ 💯 😂 🫡 🖕 😮 🙏 🥰 65

Comments