SIALKOT BEAUTY NEWS
SIALKOT BEAUTY NEWS
June 21, 2025 at 03:12 AM
سیالکوٹ: ٹوٹی پھوٹی گلیاں، ناقص منصوبہ بندی اور کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے شہر سیالکوٹ کی بیشتر گلیاں اور محلے بدترین ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ کہیں ٹف ٹائلز زمین میں بیٹھ چکی ہیں، تو کہیں کھڈے پڑے ہیں جن کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جو نئی گلیاں حال ہی میں تعمیر کی گئی تھیں، وہ بھی چند دنوں میں بیٹھ گئی ہیں، جو ناقص میٹریل اور کرپشن کی واضح نشانی ہے۔نئی گلی بنا کر چند دن بعد دوبارہ توڑنا — کیا یہ ناقص منصوبہ بندی نہیں؟ کہیں گیس کے پائپ تو کہیں پانی کی لائنز گلیاں توڑ کر ڈالی جا رہی ہیں گلیوں میں گندگی، کیچڑ اور بدبو عام — عوام کا جینا محال ترقیاتی کام محض کاغذوں تک محدود، زمین پر صرف دھوکہ کیا پہلے پائپ لائنز ڈالنے کا خیال نہیں آتا؟ گلی بنا کر پھر اکھاڑنا ناقص مٹیریل لگانے والے ٹھیکیداروں اور افسران کے خلاف کارروائی کب ہوگی؟
Image from SIALKOT BEAUTY NEWS : سیالکوٹ: ٹوٹی پھوٹی گلیاں، ناقص منصوبہ بندی اور کرپشن کا منہ بولتا ثبو...
👍 💯 😮 ❤️ 😢 🖕 😡 😳 🙏 🥵 47

Comments