SIALKOT BEAUTY NEWS 
                                
                            
                            
                    
                                
                                
                                June 21, 2025 at 04:00 PM
                               
                            
                        
                            سیالکوٹ کے نواحی علاقے کوٹلی لوہاران میں صفائی کے ناقص انتظامات پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ علاقے کے ہر گلی کوچے میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جو صفائی عملے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام صرف دعوے کرتے ہیں، عملی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ گندگی اور تعفن کی وجہ سے وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ ہے، جس سے بچے، بزرگ اور خواتین خاص طور پر متاثر ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محترمہ صبا اصغر علی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر صفائی کی مؤثر مہم چلائی جائے اور کوٹلی لوہاران سے کوڑا کرکٹ ہٹایا جائے تاکہ عوام کو بیماریوں سے بچایا جا سکے
                        
                    
                    
                    
                    
                    
                                    
                                        
                                            👍
                                        
                                    
                                        
                                            💯
                                        
                                    
                                        
                                            ❤️
                                        
                                    
                                        
                                            🤦
                                        
                                    
                                    
                                        9