SIALKOT BEAUTY NEWS
SIALKOT BEAUTY NEWS
June 21, 2025 at 04:13 PM
نواں پِنڈ، سیالکوٹ میں بنیادی سہولیات کا فقدان حادثے کے بعد بھی خاموشی! نواں پِنڈ سیالکوٹ میں نکاسیِ آب کا کوئی نظام موجود نہیں، گلیاں کچی ہیں، اور علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ چند دن پہلے اسی محلے میں ایک دلخراش حادثہ پیش آیا جب ایک ماں اور بیٹے کی جان ایک تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آ کر چلی گئی۔ نہ گلیوں میں سیفٹی کا انتظام ہے، نہ نکاسی کی نالیاں، اور نہ ہی روڈ کی پختگی کا کوئی بندوبست۔ اس واقعے کے بعد بھی کوئی انتظامیہ حرکت میں نہیں آئی۔علاقہ مکینوں کی ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور متعلقہ اداروں سے پرزور اپیل ہے عوام کی آواز کو نظر انداز نہ کیا جائے — مزید جانیں ضائع ہونے سے پہلے قدم اٹھائیں!
👍 ❤️ ❤‍🩹 🌊 💯 😢 🙏 20

Comments