اردو تحـــــــاریــــــر💌 📚📝
June 21, 2025 at 12:16 AM
ہمارے ہاں پنجابی میں ایک کہاوت ہے بھین گویا(بہن کا دل بھائی کے لیے بہت نرم ہوتا ہے ) https://whatsapp.com/channel/0029Va7OLGd1Hspvf0pbwx3K بھرا لویا (اور بھائی بہنوں کے معاملے میں کچھ سخت دل ہوتے ہیں اور بہنوں کی حد تک یہ بات بالکل درست ہے کہ وہ اپنے بھائیوں کی ذرا جتنی تکلیف بھی برداشت نہیں کر سکتی لیکن پتہ نہیں پھر پھوپھو بن کے یہی بہنیں اتنی بدنام کیوں ہوتی ہیں۔ اگر وہ بھائی سے اتنی محبت کرتی ہیں تو یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ اس کی اولاد سے نفرت کرتی ہوں یا بھائیوں کے گھر کی خوشی ان کو عزیز نہ ہو ۔بھائیوں کے گھر کے ہر نقصان اور فساد کو بہن کے ذمے ڈال دیا جاتا ہے یا تو جادو ٹونے کا الزام یا بھائی کے کان بھرنے کا ۔ مجھے جو بات سمجھ آتی کہ اس خوبصورت رشتے سے بدگمان کرنے میں بھی زیادہ تر عورت کا ہی ہاتھ ہوتا ہے وہ عورت جو بھابھی بن کے اس گھر میں آتی ہے پہلے وہ اپنے شوہر کے اور پھر بچوں کے کان بھرتی ہے سسرالی رشتوں اور خاص طور پر پھپھووں کے خلاف ۔ جہاں پہ عورت اپنے بہن بھائیوں کی بڑے سے بڑی غلطیوں پہ پردے ڈالتی ہے وہاں پر شوہر سے منسلک رشتوں کی رائی جتنی غلطی کو بھی پہاڑ بنا کے پیش کرتی ہے اپنے بچوں کے سامنے ۔ دودھ کے دھلے تو ماموں اور خالہ بھی نہیں ہوتے غلطیاں ان سے بھی ہوتی ہیں لیکن بچوں کے ذہنوں میں صرف چاچا تایا پھپو کا منفی رویہ کیوں نقش ہو جاتا ہے کیا وجہ ہے جو اس خوبصورت رشتے کو فساد کی علامت بنا کے پیش کیا گیا ہے ۔
👍 ❤️ 😢 👏 😂 💯 🙏 44

Comments