اردو تحـــــــاریــــــر💌 📚📝
June 21, 2025 at 01:40 PM
اان لوگوں کےحلیہ سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ انگریزی شادیوں میں بینڈ باجا بجانے اور ناچنے والوں کا گروپ ہے. خاتون کا سکرٹ لونگ ہے جبکہ لڑکوں نے لڑکیوں کی طرح منی سکرٹ پہن رکھے ہیں اور آگے لیڈیز پرس لٹکائے ہیں - لڑکوں کے منی سکرٹ کے اندر سے باریک ٹہنیوں جیسی ٹانگیں بہت قابل رحم ہیں. دیکھنے والا پہلے ان لوگوں کی حالت پر ترس کھائے گا، پھر ان ٹہنیوں جیسی ٹانگوں پر نوحہ پڑھے گا اور آخر میں انھیں ضرورتمند سمجھ کر صدقہ خیرات دے کر چلا جائے گا.
آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ یہ برطانیہ کی شہزادی میری Mary ہے اور ساتھ اس کے بھائی ہیں، یہ بارات میں باجے بجانے ناچنے اور لیڈیز پرس میں ویل کے پیسے جمع کرنے والے نہیں بلکہ شہزادے ہیں !! 😵🤯
دائیں طرف پرنس آف ویلز ہے جو کنگ ایڈورڈ ہشتم کے عہدے پر کچھ عرصہ فائز رہا اور بائیں طرف ڈیوک آف یارک ہے جو کنگ ایڈورڈ ششم کے عہدے پر بالمورل 1913 میں فائز رہا -
کچھ مغربی مرعوب ذہنوں کے لیے یہ مغربی کلچر رول ماڈل کا درجہ رکھتا ہے چاہے وہ کتنا ہی مضحکہ خیز کیوں نہ ہو اور ان کے اپنے لوگ ہی اس کا مذاق کیوں نہ اڑاتے ہوں.

😂
❤️
👍
📖
11