اردو تحـــــــاریــــــر💌 📚📝
June 21, 2025 at 05:23 PM
*🔴دیکھو یہ کون تنہائی میں سسکتے ہوئے قید زندگی سے نجات پاگیا۔۔۔*
*جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے*
*یہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے*
کراچی میں فلیٹ سے سینئر اداکارہ عائشہ خان کی ایک ہفتہ پرانی لاش برآمد
پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ رات مردہ حالت میں پائی گئی اداکارہ عائشہ خان کی لاش ایک ہفتہ پرانی ہے، جسے ان کے فلیٹ سے برآمد کیا گیا تھا۔ خاتون گھر میں اکیلے رہ رہی تھیں۔گھر سے بدبو پھیلنے پر علاقہ مکینوں نے رشتہ داروں کو اطلاع دی۔
عائشہ خان 1948 میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کیا۔
انہوں نے 1964 میں اداکاری کے میدان میں قدم رکھا، وہ معروف اداکارہ خالدہ ریاست (مرحومہ) کی بڑی بہن تھیں۔
-----------
سینیئر اداکارہ اور مرحومہ خالدہ ریاست کی بڑی بہن عائشہ خان کا بیٹا سی ایس ایس پاس کرکے بیوروکریسی کے سب سے اہم گروپ یعنی ڈسٹرکٹ مینجمنٹ میں شامل ہوگیا تھا اور کئی علاقں میں ڈپٹی کمشنر رہا تھا اور نہایت بااختیار و خوشحال تھا جسکے متعدد نوکر بھی ہونگے ، آگے پیچھے خوشامدیوں اور کام کروانے والوں کا مجمع بھی رہتا ہوگا ،،پھر ایسی مضبوط اولاد کے ہوتے ایک ماں کا یوں تنہا زندگی بسر کرنا اور کسمپرسی میں مرجانا درحقیقت اقدار کا مرجانا ہے وہ اقدار جو رشتوں اور سماج کو زندہ رکھتی ہیں مستحکم بناتی ہیں- مرحومہ کی وفات ایک ہفتہ قبل ہوئی تھی۔
😢
❤️
🙏
👆
16