اردو تحـــــــاریــــــر💌 📚📝
June 22, 2025 at 02:25 AM
دو دوست تھے جو فلم سازی اور ویڈیوز بنانے کا کام کرتے تھے اور پھر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتے تھے۔ .. https://whatsapp.com/channel/0029Va7OLGd1Hspvf0pbwx3K .ان میں سے ایک دوست ہر روز مسجد میں آتا اور زار و قطار روتا۔ ایک دن گزرا، پھر دوسرا، پھر تیسرا دن۔ آخر امام صاحب نے اس لڑکے سے پوچھا: "بیٹا، تم ہر روز یہاں آکر اس قدر روتے ہو، کیا بات ہے؟ کیا کوئی پریشانی ہے؟" لڑکے نے آہ بھری اور کہا: "مولانا صاحب! میرا ایک قریبی دوست تھا، ہم دونوں سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپلوڈ کرتے تھے۔ چند دن پہلے اس دوست کا روڈ حادثے میں اچانک انتقال ہوگیا۔" "اس دوست کی والدہ ایک نیک، نماز روزے کی پابند خاتون ہیں۔ انتقال کے بعد روزانہ وہ خواب میں اپنے بیٹے کی قبر دیکھتی ہیں، اور خواب میں یہ نظر آتا ہے کہ لوگ آتے ہیں، اس کی قبر پر پیشاب کرتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔ وہ اس پر بہت روتی ہیں، پریشان ہیں۔" "آخر وہ میرے پاس آئیں، میرا گریبان پکڑا اور چیخ کر پوچھا: 'سچ سچ بتا! تو اور میرا بیٹا کیا کرتے تھے؟ میری روح کو کیوں چین نہیں مل رہا؟ میری نیندیں کیوں حرام ہو گئی ہیں؟'" "میں نے ہچکچاتے ہوئے سچ بتایا کہ ہم دونوں سوشل میڈیا پر ایسی فلمیں اور ویڈیوز اپلوڈ کرتے تھے جو شریعت کے خلاف تھیں۔ فحاشی، بے حیائی، اور غیر شرعی مناظر۔ میرا دوست تو اس دنیا سے چلا گیا، لیکن جو ویڈیوز ہم نے بنائیں، وہ اب بھی یوٹیوب اور دیگر پلیٹ فارمز پر موجود ہیں۔ لوگ دیکھ رہے ہیں، گناہ ہو رہا ہے، اور اس کا بوجھ قبر میں میرے دوست کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔" پیارے بھائیو! یہ دنیا عارضی ہے، مگر ہمارے اعمال کے اثرات دیرپا ہو سکتے ہیں۔ اگر ہم برے کام کا ذریعہ بنیں گے تو وہ ہمارے مرنے کے بعد بھی ہمارے نامہ اعمال میں لکھے جاتے رہیں گے۔ اسی طرح اگر ہم نیکی، دین، سچائی، حیا، اور خیر کا پیغام پھیلانے کا ذریعہ بنیں گے تو مرنے کے بعد بھی ان نیک اعمال کا اجر ہمیں ملتا رہے گا۔ کبھی کچھ واقعات ہمارے لیے آنکھیں کھولنے والے ہوتے ہیں، مگر ہم دنیا کی رنگینیوں میں اتنے مصروف ہیں کہ سوچنے کی فرصت ہی نہیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو نیک ہدایت عطا فرمائے، برے وقت سے بچائے، اور ہمیں ایسے عمل کی توفیق دے جو ہمارے لیے صدقہ جاریہ بنے، اور ہمیں قربِ مصطفیٰ ﷺ نصیب ہو۔ آمین یا رب العالمین۔
😢 ❤️ 🙏 👍 🤲 🥹 36

Comments