سبق آموز تحریریں ♥️
سبق آموز تحریریں ♥️
June 22, 2025 at 03:05 AM
. *منافق آدمی کی ایک پہچان یہ ہے کہ وہ سنجیدہ مجلس میں بیٹھتا ہے تو بظاہر بہت باادب نظر آتا ہے۔* *سبق نمبر:* 7 وَمِنْهُمْ مَنْ يَسْتَمِعُ إِلَيْكَ حَتَّىٰ إِذَا خَرَجُوا مِنْ عِندِكَ قَالُوا لِلَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ مَاذَا قَالَ آنِفًا ۚ أُولَٰئِكَ الَّذِينَ طَبَعَ اللَّهُ عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ وَاتَّبَعُوا أَهْوَاءَهُمْ ﴿١٦﴾ وَالَّذِينَ اهْتَدَوْا زَادَهُمْ هُدًى وَآتَاهُمْ تَقْوَاهُمْ ﴿١٧﴾ (سورۃ محمد، آیات ۱۶-۱۷) ترجمہ: اور ان میں کچھ لوگ ایسے ہیں جو تمہاری طرف کان لگاتے ہیں، یہاں تک کہ جب وہ تمہارے پاس سے باہر جاتے ہیں تو علم والوں سے پوچھتے ہیں کہ: ابھی کیا کہا؟ یہی لوگ ہیں جن کے دلوں پر اللہ نے مہر لگا دی، اور وہ اپنی خواہشوں پر چلتے ہیں۔ اور جن لوگوں نے ہدایت کی راہ اختیار کی، تو اللہ ان کو اور زیادہ ہدایت دیتا ہے، اور ان کو اُن کی پرہیزگاری عطا کرتا ہے۔ تشریح: منافق آدمی کی ایک پہچان یہ ہے کہ وہ سنجیدہ مجلس میں بیٹھتا ہے تو بظاہر بہت باادب نظر آتا ہے، مگر اس کا ذہن دوسری دوسری چیزوں میں لگا رہتا ہے۔ وہ مجلس میں بیٹھ کر بھی مجلس کی بات نہیں سن پاتا۔ چنانچہ جب وہ مجلس سے باہر آتا ہے تو دوسرے اصحابِ علم سے پوچھتا ہے کہ حضرت نے کیا فرمایا؟ یہ وہ قیمت ہے جو اپنی خواہش پرستی کی بنا پر انہیں ادا کرنی پڑتی ہے۔ وہ اپنے اوپر اپنی خواہش کو غالب کر لیتے ہیں۔ وہ دلیل کی پیروی کرنے کے بجائے اپنی خواہش کی پیروی کرتے ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ دھیرے دھیرے ان کے احساسات کند ہو جاتے ہیں۔ ان کی عقل اس قابل نہیں رہتی کہ وہ بلند حقیقتوں کا ادراک کر سکے۔ اس کے برعکس جو لوگ حقیقتوں کو اہمیت دیں، جو سچی دلیل کے آگے جھک جائیں، وہ اس عمل سے اپنی فکری صلاحیت کو زندہ کرتے ہیں۔ ایسے لوگوں کی معرفت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا رہتا ہے۔
❤️ 👍 🤲 11

Comments