
HARF (حرف)📗 / Urdu, Stories, Poetry, Status, Knowledges, News, Delhi, Rajasthan, Up, Haryana, Panjab
June 13, 2025 at 08:38 AM
بدترین قلم وہ ہے جو نبیوں اور صحابیوں کے خلاف چلے۔ خدا اس ڈکیتی سے ہمیں بچائے رکھے۔ ہمارا ایمان کمزور اور علم ناقص ہے، اس لیے ہم اس میں حصہ دار نہیں بن سکیں گے۔ جتنا علم ہے وہ یہی سکھا چکا ہے کہ یہ خدا کے انتہائی مقرب، محبوب اور امت کے محسنین ہیں۔ ان پر جرح کرنا ایمان کی تباہی کا باعث ہے۔ خدا کے مقربوں اور محبوبوں کی مدح سرائی کی جاتی ہے اور اس میں حد کردی جاتی ہے، تب ہی تو جاکر ولایت میں بلندی عطا ہوتی ہے۔
ہم تو اعلی اور ادنی صحابی کی اصطلاحات سے بھی ڈرتے ہیں، کیونکہ اس گروہ کا ہر فرد اعلی ہے۔ ادنی تو کوئی نہیں۔ کیا کسی ایک کی مدح میں دوسرے کو اُس سے کمتر بتانا ضروری ہے؟
اسی سے ڈر لگتا ہے۔ ہم ڈرپوک جو ہیں۔اسی میں سلامتی ہے۔
✒️ ڈاکٹر محمد اسحاق عالم صاحب 🤍
❤️
👍
❤
🤲
💯
😢
🫀
☝
👌
91