HARF (حرف)📗 / Urdu, Stories, Poetry, Status, Knowledges, News, Delhi, Rajasthan, Up, Haryana, Panjab
HARF (حرف)📗 / Urdu, Stories, Poetry, Status, Knowledges, News, Delhi, Rajasthan, Up, Haryana, Panjab
June 22, 2025 at 08:26 AM
ایران پر امریکی حملہ! کچھ دیر قبل امریکہ نے ایران پر حملہ کردیا ہے! اس کے لیے امریکہ نے اپنے سب سے خطرناک بمبار جہازوں کا استعمال کیا ہے! تین مقامات پر حملہ ہوا ہے، نطنز، اصفہان اور فورڈ! حملے کے بعد ٹرمپ کا باقاعدہ خطاب بھی منظر عام پر آگیا ہے! امریکہ کا کہنا ہے کہ وہاں موجود پورا ایٹمی پلانٹ تباہ ہوگیا ہے! اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب امن اور سلامتی کا دور شروع ہوگا! اور اگر ایران اب بھی نہ مانا تو آئندہ حملے مزید خطرناک ہوں گے! ایران نے حملوں کی تصدیق کردی ہے! لیکن یہ بھی وضاحت کردی ہے کہ ہمارے پلانٹ محفوظ ہیں! ان حملوں کے نتیجے میں معمولی نقصان ہوا ہے! اسی طرح ایران نے اس بات کا بھی اعلان کیا ہے کہ اب یہ جنگ پورے خطے میں پھیل چکی ہے! سوال یہ ہے کہ اب کیا ہوگا؟ - اس بات کی پوری امید ہے کہ اب خطے میں موجود امریکی ٹھکانوں اور امریکی بیڑوں پر نشانہ لگایا جائے گا! یعنی عراق، سعودی عرب، امارات، قطر، کویت، وغیرہ میں موجود امریکی ٹھکانے ٹارگیٹ بنیں گے! - یمن اور لبنان اب ایک بار پھر ایکٹیو ہوں گے! - چین اور روس کی مداخلت کس صورت میں ہوگی، اس پر ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا، لیکن اب مداخلت کا امکان بڑھ گیا ہے! اب دیکھنا یہ ہوگا کہ: - عرب ممالک اپنے اپنے ممالک تک اس جنگ کو پہنچنے سے روکنے کے لیے کیا کچھ کرسکیں گے، ظاہر سی بات ہے کہ اب اصل سوال ان ممالک میں موجود امریکی ٹھکانوں کے جنگ میں استعمال پر اٹھے گا! - ایران کی جانب سے خلیجی ممالک میں موجود امریکی ٹھکانوں پر حملے کی صورت میں خلیجی ممالک کا ردعمل بھی اہم ہوگا! - جنگ اب لازما اگلے مراحل میں داخل ہوگی، ایسی صورت میں روس اور چین کا کردار کیا ہوگا! - پڑوسی ملک پاکستان نے نوبل پرائز کے لیے امریکہ کا نام پیش کرکے جس بے شرمی کا مظاہرہ کیا ہے، اس سے اس بات کا خدشہ بڑھ گیا ہے کہ جنگ کی صورت میں کیا ایک بار پھر امریکہ کو پاکستان کی سرزمین کا بھرپور استعمال کرنے دیا جائے گا! تحریر: ابوالاعلی سید سبحانی
Image from HARF (حرف)📗 / Urdu, Stories, Poetry, Status, Knowledges, News, Delhi, Rajasthan, Up, Haryana, Panjab: ایران پر امریکی حملہ!  کچھ دیر قبل امریکہ نے ایران پر حملہ کردیا ہے! ا...
😢 👍 😮 ❤️ 🤲 17

Comments