دین و دنیا چینل
June 13, 2025 at 05:11 PM
*آزاد فلسطین اب ہماری پالیسی نہیں، مسلم ممالک فلسطینیوں کو اپنی زمین دے دیں*
(ٹرمپ کا زہریلا اور ظالمانہ بیانیہ)
کیا فلسطین کوئی قوم نہیں؟
کیا ان کی سرزمین اسرائیل کو تحفے میں دے دی گئی؟
کیا مظلوموں کو ان کے گھروں سے نکال کر دربدر کر دینا ہی اب انصاف کہلاتا ہے؟
*ٹرمپ سن لو!*
فلسطینیوں کی زمین صرف *فلسطین* ہے —
نہ اردن، نہ مصر، نہ شام، نہ سعودی عرب!
فلسطینی ان ممالک میں پناہ ضرور لئے ہیں،
مگر انہوں نے کبھی ان سرزمینوں کو اپنا مستقل وطن نہیں جانا۔
کیوں؟
کیونکہ *وہ مہاجر نہیں — وہ اپنے وطن کے وارث ہیں!*
فلسطین اُن کا ہے، اور وہی اس کے اصل محافظ ہیں۔
وہ اپنے حق کے لیے لڑ رہے ہیں، کٹ رہے ہیں،
مگر جھک نہیں رہے۔
یاد رکھو:
*فلسطین فلسطینیوں کا تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا!*

❤️
👍
💯
🤲
🥏
29