دین و دنیا چینل
June 19, 2025 at 01:58 AM
*اللہ تعالی سے بزرگانِ دین کے فیوض کی دعا مانگنا* سوال کیا بزرگانِ دین کی قبروں سے فیض و برکتیں مانگنا جائز ہے؟ ہم اگر بزرگان دین کی قبر پر جائیں ،کیا وہاں پر یہ دعا مانگنا جائز ہے ،" یا اللہ ہمیں ان بزرگوں کا فیض و برکتیں عطا کریں "؟ براہ کرم راہ نمائی فرمائیں۔ جواب صورتِ مسئولہ میں اللہ تعالی سے یہ دعامانگناشرعاً جائز ہے، کہ یا اللہ ہمیں بزرگوں کے فیوض اور برکات عطاء فرما ، بل کہ باعثِ خیروبرکت ہے، تاہم قبرستان جانے میں اور وہاں دعامانگنے میں بدعات سے بچنےکا لحاظ رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ المہندعلی المفندمیں ہے: "اب رہا مشائخ کی روحانیت سے استفادہ اور ان کے سینوں اور قبروں سے باطنی فیوض پہنچناسو بیشک صحیح ہے، مگر اس طریق سے جو اس کے اہل اور خواص کو معلوم ہے،نہ اس طرز سے جو عوام میں رائج ہے۔۔۔ملخصاً" (الجواب الحادی عشر،ص:39/ 40،ط:نفیس منزل) فقط واللہ اعلم فتوی نمبر : 144401101966 دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کاپی
💯 🙏 2

Comments