دین و دنیا چینل
June 21, 2025 at 06:40 AM
*خواجہ سرا کی میت کو غسل کون دےگا؟*
سوال
السلام علیکم! خنثی وفات ہو جائے تو اس کو غسل کون دےگا، عورت یا مرد؟ اس کے بارے میں سارے تفصیل بیان فرمائیں؟
الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً
اگر ہیجڑا چھوٹا نابالغ بچہ ہو تو اس کو مرد یا عورت کوئی بھی غسل دے سکتا ہے اور اگر بالغ ہو اور اس میں مردوں والی علامات ظاہر ہوں تو مرد اور عورتوں والی علامات ظاہر ہوں تو عورتیں اسے غسل دیں گی، اور اگر مردوں اور عورتوں دونوں کی علامات ایک جیسی ہوں اور اس کے مرد اور عورت ہونے کا فیصلہ مشکل ہو تو ایسا ہیجڑا خنثیٰ مشکل کہلاتا ہے، اس کو غسل نہیں دیا جائے گا، بلکہ اس کا کوئی ذی رحم محرم اسے تیمم کروائے گا اور اگر وہ بھی نہ ہو تو اجنبی ہاتھ پر کپڑا لپیٹ کر اسے تیمم کرائے گا۔
مأخَذُ الفَتوی
ففي الدر المختار: (ولو مات قبل ظهور حاله لم يغسل ويمم بالصعيد) لتعذر الغسل اھ (6/ 729)
وفی حاشية ابن عابدين: (قوله ويمم) أي بخرقة إن يممه أجنبي وبغيرها إن يممه ذو رحم محرم منه، ويعرض الأجنبي وجهه عن ذراعيه لجواز كونه امرأة اھ (6/ 729)
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
کاپی
❤️
1