محبین دار العلوم دیوبند Darul Uloom Deoband
June 3, 2025 at 07:10 AM
*قربانی عشقِ الٰہی کی بلند ترین منزل* وہ لمحہ جو حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی زندگی کا محور بنا، صرف ایک واقعہ نہیں، بلکہ انسانیت کے لیے ایک امرِ جاوداں سبق ہے، باپ نے اپنی محبت کا نازک ترین روپ پیش کیا اور بیٹے نے فرمانبرداری کا اعلیٰ نمونہ دکھایا،یہ قربانی گوشت و خون کی حد تک محدود نہیں، بلکہ وہ جذبہ ہے جو بندگی کو پاکیزہ اور عشقِ حق کو کامل کرتا ہے، یہاں ہر رشتہ، ہر خواہش، ہر خواب، محبوبِ حقیقی کے لیے نذر کر دی جاتی ہے۔ آج بھی اگر کوئی شخص اللہ کی محبت میں کامیابی چاہتا ہے تو اسے بھی اسی راہِ قربانی پر چلنا ہوگا جو ابراہیمؑ اور اسماعیلؑ نے اختیار کی، راہِ وفا، راہِ رضا اور راہِ یقین۔ *عارف امجد نعمانی*
❤️ 👍 17

Comments