محبین دار العلوم دیوبند Darul Uloom Deoband
June 18, 2025 at 10:35 AM
ڈاکٹر شمس الرب کی وال سے ماضی میں ایران کے کرتوت ایسے رہے ہیں کہ اسے یہ جنگ اکیلے ہی لڑنی پڑے گی ، عرب اس کی جنگ میں کودنے سے رہے۔ اسرائیل سے کئی جنگیں لڑنے اور ان میں شکست کھانے کے بعد وہ یہ واضح کرچکے ہیں کہ مسئلہ فلسطین کا حل وہ طاقت سے نہیں بلکہ بات چیت سے نکالنے میں یقین رکھتے ہیں. اور عرب اس جنگ میں یوں بھی کیوں کودیں؟ عراق، شام، لبنان، یمن میں خلفشار اور قتل و غارت گری کا جو بازار ایران نے گرم کیا تھا اس کا زخم ابھی بھی تازہ ہے. ویسے بھی کوئی ملک کسی دوسرے ملک کی جنگ شاذ و نادر ہی لڑتا ہے. جب امریکہ نے افغانستان پر حملہ کیا تھا، تب ایران افغانوں کے ساتھ مل کر امریکہ سے لڑا تھا؟ جب امریکہ نے عراق کو تاخت و تاراج کیا تھا، تب کیا ایران عراق کی مدد کو آیا تھا؟ مدد تو در کنار اس نے ان دونوں ملکوں میں ملائی کھائی تھی اور عراق میں تو اب تک ملائی کھا رہا ہے. اگر ایران پر حالیہ اسرائیلی حملے کی عربوں بشمول سعودی عرب نے سخت مذمت کی ہے، تو اس کو ان کی دریا دلی پر محمول کیا جانا چاہیے. لڑائی تو ایران کو بہرحال اکیلے ہی لڑنی ہونی گی اور خوشی کی بات یہ ہے کہ وہ کسی نہ کسی طرح لڑ بھی رہا ہے۔ ہاں، وہ چین روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو کچھ حد تک بھنا سکتا ہے تو بھنا لے، ورنہ ہے وہ اکیلا ہی ایک بات اور لاکھ شکایتوں کے باوجود جب ایران کی میزائیلیں صہیونیوں کو جہنم واصل کرتی ہیں تو دل باغ باغ ہو جاتا ہے۔ ایران کے کرتوتوں سے نالاں سہی لیکن صہیونیوں کے لیے ہمارے دلوں میں اس قدر اتهاه نفرت ہے کہ ان پر ایران کا ہر وار ہمیں سکون دیتا ہے کلیجہ ٹھنڈا کرنے والا تشکر آمیز سکون....
Image from محبین دار العلوم دیوبند Darul Uloom Deoband: ڈاکٹر شمس الرب کی وال سے   ماضی میں ایران کے کرتوت ایسے رہے ہیں کہ اسے...
❤️ 👍 😂 🇵🇸 🍌 💪 💯 😠 😢 41

Comments